Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

By Akhtar Rasool
فروری 11, 2022 2 Min Read
0

کراچی – کیا آپ کچھ دیر بیٹھ کر اٹھتے ہیں اور پھر سر چکرانے لگتا ہے؟ یہ مسئلہ آپ کی طرح کئی افراد کی پریشانی اور مشکلات کا باعث ہے

اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے بلڈ پریشر کی سطح میں کمی یا دھڑکن کی رفتار بہت زیادہ بڑھ جانا

اگرچہ یہ ایک عام مسئلہ ہے، لیکن اس کے بارے میں زیادہ معلومات موجود نہیں مگر اب ماہرین نے اس کی روک تھام کے لیے دوآسان طریقے بتائے ہیں

طبی جریدے ہارٹ ردہم میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ اچانک کھڑے ہونے کے کچھ دیر بعد سر چکرانا یا حواس گم ہونا دنیا بھر میں ہر عمر کی 40 فیصد آبادی کو متاثر کرنے والا مسئلہ ہے

مگر اس حوالے سے معلومات نہ ہونے کے برابر ہے، مثلاً اس کے پیچھے وجہ کیا ہے؟ اس کی علامات اور علاج کیا ہے؟

اس وقت ایسے مریضوں کے لیے بہت کم آپشنز دستیاب ہیں اور سب سے عام ہدایت یہی کی جاتی ہے کہ آہستگی سے اٹھنا معمول بنائیں

محققین کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو اکثر اس کا سامنا ہوتا ہے بلکہ دن میں کئی بار ہوسکتا ہے، جو بہت خوفزدہ کر دینے والا اور معیار زندگی کو متاثر کرنے والا تجربہ ہوتا ہے

اس تحقیق میں چوبیس جوان خواتین کو شامل کیا گیا تھا جن میں اچانک کھڑے ہونے پر بے ہوش ہونے کی تاریخ موجود تھی اور انہیں ہر مہینے کم از کم چار بار اس کا تجربہ ہوتا تھا

تحقیق میں شامل خواتین پر عام طریقے سے اٹھنے کے ساتھ ساتھ مزید دو طریقوں کی آزمائش بھی کی گئی، جس کی تصویر آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں

پری ایکٹ طریقہ کار میں کھڑے ہونے سے قبل گھٹنوں کو کئی بار اوپر اٹھایا جاتا ہے، جبکہ دوسرے طریقہ کار میں کھڑے ہوتے ہی ٹانگوں کو کراس کرلیا جاتا ہے

ماہرین نے دریافت کیا کہ پری ایکٹ اور ٹینس نامی یہ دونوں طریقے گھٹ جانے والے بلڈ پریشر کو مؤثر طریقے سے بہتر بناتے ہیں، جس سے کھڑے ہونے پر علامات کا سامنا بھی کم ہوتا ہے

محققین نے بتایا کہ نتائج سے ایک نیا اور مفت تیکنیک سامنے آئی ہے، جو اس مسئلے کے دوچار افراد اپنی علامات کی روک تھام کے لیے استعمال کرسکتے ہیں

چونکہ یہ جسمانی طریقے ہیں جن کے لیے زیریں جسم کے مسلز کی ضرورت ہوتی ہے، تو مریض ان کو کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ اپنی علامات کی روک تھام کے لیے استعمال کرسکتے ہیں

ماہرین کا کہنا ہے ”تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ہمارا جسم اس مسئلے کی علامات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔“

Tags:

Blood PressureHeart Beat
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”آپ لوگوں کے چینل پر ہماری خبر نہیں آئی، بلوچستان چار روز تک غائب تھا”

Next

”ہماری موت کے لیے مودی ذمہ دار ہوں گے“ بھارت میں میاں بیوی نے فیسبک لائیو میں خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme