Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اکیسویں صدی کا بڑا سائنسی منصوبہ: تیس برسوں میں تیار ہونے والی خلائی دوربین مشن کے لیے تیار

By Akhtar Rasool
اکتوبر 21, 2021 2 Min Read
0

فرانسیسی گیانا : انجنیئروں نے دس ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کو مدار میں بھیجنے کے لیے تیار کرنا شروع کر دیا ہے، جسے فرنچ گیانا میں کورو سے 18 دسمبر کو مدار میں روانہ کیا جائے گا

واضح رہے کہ جیمز ویب اکیسویں صدی کا ایک بڑا سائنسی پراجیکٹ ہے. یہ امریکی ادارے ناسا، یورپی خلائی ادارے اور کینیڈین خلائی ادارے کا مشترکہ منصوبہ ہے

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ ہبل ٹیلی سکوپ کی جگہ لے گی، جسے 1990ع میں ناسا نے خلا میں بھیجا تھا۔ یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ ایک ٹیلی سکوپ کو خلا میں بھیجا گیا تھا

امریکا میں تیار کی گئی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کنٹینر سے اتار کر سیدھی کھڑی کر دی گئی ہے اور مدار میں روانگی سے پہلے اس کے ضروری چیک کیے جا رہے ہیں

آریان فائیو راکٹ جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو زمین سے 15 لاکھ میل دور خلا میں چھوڑے گا، جہاں سے وہ کائنات کے ان حصوں کی دیکھنے کی کوشش کرے گی، جہاں تک ہبل ٹیلی اسکوپ نہیں پہنچ سکی ہے

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کا شیشہ ہبل ٹیلی سکوپ کے مقابلے تین گنا بڑا ہو گا. یہی وجہ ہے کہ سائنسدان امید کر رہے ہیں کہ جیمز ٹیلی اسکوپ خلا میں ان ستاروں کو ڈھونڈ پائے گی جو ساڑھے تیرہ ارب سال پہلے کائنات میں سب سے پہلے روشن ہوئے

اس منصوبے کے ابتدائی خیال سے لے کر اس کی تیاری میں تین عشرے لگے ہیں۔ رواں برس اگست میں اس کو آخری بار کیلیفورنیا ریڈانڈو ساحل پر قائم نارتھروپ گرومین فیکٹری میں جوڑا گیا، جس کے بعد اسے فرانسیسی گیانا روانہ کیا گیا، جہاں پہنچنے میں اسے سولہ دن لگے ہیں

ڈھائی ہزار کلو میٹر لمبے سفر کے دوران جیمز ویب ٹیلی سکوپ پاناما نہر سے گزری ہے

یورپ کی اسپیس پورٹ پر ماہرین یہ جائزہ لیں گے کہ دوران سفر ٹیلی اسکوپ کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا ہے، اس کے بعد ٹیلی اسکوپ میں ایندھن بھرا جائے گا اور اس آریان فائیو کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا

رواں ہفتے آریان فائیو راکٹ دو ٹیلی کمیونیکیشن سٹیلائٹس کو خلا میں پہنچانے کے لیے روانہ ہوگا.


سائنس و ٹکنالوجی کی خبریں:
  • مادّے کی نئی حالت ’’الیکٹرون کواڈرپلٹ‘‘ دریافت

  • فیسبُک کا نام تبدیل ہونے والا ہے ؟

  • گلاسز فری تھری ڈی ٹیکنالوجی پرمبنی پہلا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف

  • نابینا افراد کے لیے لیزر ریڈار ٹیکنالوجی سے بنی جدید چھڑی ایجاد

  • بینائی سے محروم افراد کے لیے پاکستانی طالبعلم کے بنائے گئے سمارٹ جوتے

  • میٹا ورس: مستقبل کی ایک بہت بڑی ایجاد، جو دنیا کو بدل کر رکھ دے گی!

  • دنیا کا سب سے چھوٹا ’اصلی ریوالور‘ بارہ لاکھ روپے میں خریدیئے!


Tags:

Communication SatelliteJames Webb Space TelescopeSpaceTele CommunicationTelescope
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گلاسز فری تھری ڈی ٹیکنالوجی پرمبنی پہلا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف

Next

نہ چھیڑ ملنگاں نوں، ٹرمپ کا بڑی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ٹکر کی ایپ بنانے کا اعلان!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme