Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

اگر آپ کھانا جلدی جلدی کھاتے ہیں تو یہ ضرور پڑھیے

By Akhtar Rasool
اپریل 11, 2021 2 Min Read
0

’’کلینیکل اوبیسیٹی‘‘ کے ایک حالیہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک تحقیق میں برطانوی غذائی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ جلدی جلدی کھاتے ہیں وہ اتنی ہی تیزی سے موٹے بھی ہوتے ہیں

اگرچہ اس دریافت میں بجائے خود کوئی نئی بات نہیں البتہ اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تیز رفتاری سے کھانا کھانے والے جلد ہی موٹے کیوں ہوجاتے ہیں؟

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو ہمارے جسم کو اس غذا کے پیٹ میں پہنچنے کا احساس تھوڑی دیر سے ہوتا ہے، یوں ہماری بھوک آہستہ آہستہ کم ہوتے ہوئے، مکمل طور پر ختم ہوجاتی ہے جسے ہم ’’پیٹ بھرنے کا احساس‘‘ (fullness) بھی کہتے ہیں

تیزی سے کھانا کھانے والوں کو عام طور پر جب تک پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے، تب تک وہ اپنی جسمانی ضرورت سے کچھ زیادہ ہی کھا چکے ہوتے ہیں

یہی اضافی غذا ان کا وزن بڑھانے اور انہیں موٹاپے میں مبتلا کرنے کی وجہ بن جاتی ہے

بعض سابقہ مفروضوں کے مطابق، دسترخوان پر ساتھ کھانے والوں (مثلاً بہن بھائیوں اور ساتھ کام کرنے والوں) کی زیادہ تعداد بھی تیزی سے کھانا کھانے کی وجہ بنتی ہے جو بالخصوص بچپن میں بار بار دوہرائے جانے کے نتیجے میں عادت کی شکل اختیار کرلیتی ہے

تاہم مذکورہ تحقیق سے دسترخوان پر بہن بھائیوں/ رفقائے کار کی تعداد کھانا کھانے کی رفتار میں کوئی واضح تعلق سامنے نہیں آسکا، کیونکہ بہت سے لوگ اکیلے میں بھی تیزی سے کھاتے ہیں اور اتنی ہی رفتار سے اپنا وزن بھی بڑھاتے ہیں

وجہ چاہے کچھ بھی ہو، لیکن اتنا ضرور طے ہے کہ کھانے کے دو نوالوں کے درمیان اتنا وقفہ ہونا چاہیے کہ پہلا نوالہ حلق سے معدے میں پہنچنے کا احساس پیدا کرے

اس سے نہ صرف کھانے کی مقدار کنٹرول میں رہے گی بلکہ آگے چل کر وزن بڑھنے اور موٹاپے میں مبتلا ہونے کا عمل بھی قابو سے باہر نہیں ہوگا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں ڈاکو راج، نجی بینک کے درجنوں لاکرز لوٹ لئے گئے

Next

بھارت کا ’آم آدمی‘ جس نے ایک درخت پر تین سو اقسام کے آم اُگا دیئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme