Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

اگر یہ رونالڈو کے لیے ٹھیک ہے تو پھر میرے لیے بھی ٹھیک ہے…

By Akhtar Rasool
اکتوبر 29, 2021 1 Min Read
0

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد خبروں کی زینت بن چکے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یقیناً ان کی 65 رنز کی زبردست اننگ ہے، مگر اس سے بھی بڑی وجہ ان کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو بننے کی کوشش ہے۔

معاملہ کچھ یہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد جب وہ پریس کانفرنس کرنے آئے تو انہوں نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلیں ہٹانے کی کوشش کی۔ یاد رہے کہ مشہور فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے یورو 2020ء کے دوران پریس کانفرنس میں سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا دی تھیں اور یہ معاملہ پوری دنیا میں زیر بحث آیا تھا۔

وارنر نے پانی کی بوتلوں کے ساتھ موجود کوکا کولا کی دو بوتلیں ہٹاتے ہوئے کہا کہ ’کیا میں انہیں ہٹا سکتا ہوں؟‘

تاہم مبیّنہ طور پر آفیشل کی جانب سے کوکا کولا کی بوتلیں واپس رکھنے کا مطالبہ کرنے پر وارنر نے بوتلیں واپس میز پر رکھتے ہوئے کہا کہ ’اگر یہ کرسٹیانو کے لیے ٹھیک ہے تو پھر میرے لیے بھی ٹھیک ہے‘.

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں یورو 2020ء کے دوران کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سامنے موجود کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا دیا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ رونالڈو کے اس عمل سے کوکا کولا کو کئی ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔

کوکا کولا آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے بڑے اسپانسرز میں شامل ہے.

Tags:

coca colaCristiano RonaldoDavid WarnerICC T20 World Cup 2021
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دنیا میں 2050ء تک بینائی سے محروم افراد کی تعداد تین گنا ہونے کا امکان

Next

فیس بک انکارپوریٹڈ کا نام ’میٹا انکارپوریٹڈ‘ ہونے پر لوگ حیران

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme