Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

اہلیہ کے ساتھ تنازع، نواز الدین صدیقی نے خاموشی توڑ دی

By Akhtar Rasool
مارچ 7, 2023 5 Min Read
0

معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی اور ان کی ناراض اہلیہ کے درمیان تنازع گذشتہ کئی دنوں سے میڈیا میں خبروں میں گردش کر رہا ہے لیکن اپنی اہلیہ کے بیانات کے باوجود اداکار نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی

تین دن قبل اداکار کی اہلیہ عالیہ نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نواز الدین صدیقی کے گھر کے باہر کھڑی ہیں، لیکن انہیں بنگلے کے اندر نہیں جانے دیا جا رہا

اس وڈیو میں عالیہ کے ساتھ نواز الدین صدیقی کے دو بچوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے

عالیہ کا اس وڈیو میں کہنا تھا ”اتنا گر چکا ہے نواز، میں اسے کبھی معاف نہیں کر سکتی۔۔ ہمیں بنگلے سے نکال دیا ہے اور کہا ہے کہ آپ لوگ اس بنگلے میں نہیں آ سکتے“

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے سابق اہلیہ عالیہ صدیقی کی جانب سے مسلسل سنگین الزامات لگائے جانے کے بعد پہلی بار وضاحت کرتے ہوئے خود پر لگے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا اور ساتھ ہی تصدیق کردی کہ ان کی کئی سال قبل طلاق ہو چکی ہے

پیر کو سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں نوازالدین صدیقی نے اپنی اہلیہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ”مجھے میری خاموشی کی وجہ سے بُرا آدمی قرار دیا جا رہا ہے۔ میں اس لیے خاموش تھا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ سب تماشہ کہیں میرے چھوٹے بچے پڑھیں گے“

انہوں نے مزید لکھا ”سوشل میڈیا پیلٹ فارمز، میڈیا اور کچھ لوگ میری کردارکشی سے لظف اندوز ہو رہے ہیں، جس کی وجہ یکطرفہ وڈیوز ہیں“

نواز الدین صدیقی الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں ”سب سے پہلے تو میں اور عالیہ کئی برسوں سے ساتھ نہیں رہتے۔ ہماری پہلے ہی طلاق ہو چکی ہے لیکن بچوں کے حوالے سے ہماری انڈرسٹینڈنگ ہے“

نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق اہلیہ پیسوں کی خاطر انہیں کئی سال سے بلیک میل کرتی آ رہی ہیں اور وہ ہر بار خاموشی اختیار کر جاتے ہیں جب کہ لوگ ان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ سابق اہلیہ ان پر کئی طرح کے الزامات لگا کر ان کے خلاف پہلے بھی مقدمات دائر کرتی رہی ہیں، جن میں سے زیادہ تر میں عالیہ صدیقی کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جب کہ بعض کیسز ان کی سابق اہلیہ نے پیسوں کے عوض واپس لیے

نوازالدین صدیقی کے مطابق ان کی سابق اہلیہ صرف اور صرف پیسے چاہتی ہیں اور مرضی کے پیسے نہ ملنے پر ان پر الزامات لگاتی رہتی ہیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بچوں کو جو مہنگی ترین گاڑی دی تھی، اسے بھی ان کی سابق اہلیہ نے فروخت کر کے اپنی ضروریات پوری کیں

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق نواز الدین صدیقی کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ حال ہی میں جب ان کے بچے دبئی سے بھارت آئے تو وہ دادی سے ملنے ان کے گھر گئے اور اس وقت وہ گھر میں موجود نہیں تھے لیکن ان کی سابق اہلیہ نے وہاں جھوٹی ویڈیو بنائی کہ انہیں اور ان کے بچوں کو گھر سے نکال دیا گیا۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ ان کی سابق اہلیہ بات بات پر جھوٹی ویڈیوز بناکر ان کی بدنامی کر رہی ہیں اور لوگ ان پر ہونے والی الزام تراشیوں سے محظوظ ہوتے دکھائی دیتے ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ بلیک میلنگ کا شکار ہیں اور عالیہ صدیقی پیسوں کی خاطر انہیں بلیک میل کر رہی ہیں

انہوں نے لکھا ”کسی کو پتہ ہے کہ میرے بچے بھارت میں ہیں اور پینتالیس دنوں سے اسکول کیوں نہیں جا رہے جبکہ اسکول سے مجھے روزانہ لیٹر موصول ہورہے ہیں کہ بچے کافی لمبے عرصے سے نہیں آ رہے“

نواز الدین صدیقی نے الزام لگایا کہ ”میرے بچے پینتالیس دنوں سے یرغمال بنے ہوئے ہیں اور دبئی میں اسکول نہیں جا رہے“

انہوں نے مزید لکھا ”عالیہ نے پہلے چار مہینوں تک بچوں کو دبئی میں تنہا چھوڑے رکھا اور پھر بعد میں مجھ سے پیسے مانگنے کے لیے انہیں یہاں بُلا لیا“

نواز الدین صدیقی نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی بیوی کو پچھلے دو برسوں سے دس لاکھ روہے ماہانہ دے رہے ہیں اور اس سے قبل پانچ سے سات لاکھ روپے ماہانہ دیا کرتے تھے، جس میں بچوں کی قسکول فیس، میڈیکل اور سفری اخراجات شامل نہیں

اپنے بیان کے آخر میں نواز الدین صدیقی نے لکھا ہے ”میں آج جو بھی کما رہا ہوں، وہ میرے دونوں بچوں کے لیے ہے اور اسے کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔ میں اپنے بچے شارا اور یانی سے پیار کرتا ہوں اور ان کے مستقبل کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے ہر حد تک جاؤں گا“

دوسری جانب اسنٹاگرام پر عالیہ نے نواز الدین صدیقی کی ٹویٹ کا اسکرین شاٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ”یہ سچ میں آپ سب کو آج ضرور ثبوت کے ساتھ دکھاؤں گی“

نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے 2010 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بیٹے شورا اور یانی ہیں، جس میں شورا کی پیدائش 2014 اور 2015 کے درمیان ہوئی، جب کہ بعد ازاں ان کے ہاں یانی کی پیدائش ہوئی

اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2018 میں بھی اختلافات ہوگئے تھے اور عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع تک کرلیا تھا مگر بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کے درمیان صلح ہو گئی، جس کے بعد انہیں بعض مرتبہ ایک ساتھ بھی دیکھا گیق

لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اداکار کی سابق اہلیہ نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے نواز الدین صدیقی پر سنگین الزامات لگائے ہیں، یہاں تک کہ ان پر ریپ جیسے الزامات بھی لگائے

حالیہ چند ہفتوں میں عالیہ صدیقی نے انسٹاگرام پر متعدد وڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان میں دعویٰ کیا کہ اداکار انہیں گھر میں باتھ روم تک استعمال نہیں کرنے دیتے تھے جبکہ وہ ان کے بڑے بیٹے شوریٰ کو اپنا بیٹا تک نہیں مانتے اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ناجائز ہے

اسی طرح گزشتہ ماہ فروری میں عالیہ صدیقی نے اداکار پر ریپ کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی دائر کردیا تھا، لیکن ان تمام الزامات کے باوجود نواز الدین صدیقی نے اس وقت کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

Tags:

nawazuddin siddiquinawazuddin siddiqui casenawazuddin siddiqui childrennawazuddin siddiqui controversynawazuddin siddiqui dialoguenawazuddin siddiqui familynawazuddin siddiqui interviewnawazuddin siddiqui latest newsnawazuddin siddiqui moviesnawazuddin siddiqui newsnawazuddin siddiqui wifenawazuddin siddiqui wife aaliya siddiquinawazuddin siddiqui wife controversynawazuddin siddiqui wife fight scenenawazuddin siddiqui wife video
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے کے ایک ماہ بعد صورتحال کیسی ہے؟

Next

کیا آپ آنکھوں کو ڈھانپ کر سونے کے دماغی فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme