Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

’’ایبسولوٹلی ناٹ“ عمران خان کو ہٹانے کی وجہ بنا، سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2022 2 Min Read
0

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ اور براڈ کاسٹر جارج گیلوے نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے اور عمران خان دوبارہ برسراقتدار آئیں گے

جارج گیلوے نے کہا کہ امریکہ نے "ایبسولوٹلی ناٹ” کہنے پر عمران خان کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا

پاکستان کی نئی وفاقی کابینہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ”دنیا میں ایسی کوئی کابینہ نہیں جہاں 70 فیصد کابینہ ضمانت پر ہو۔“

اپنے شو "دی مدر آف آل ٹاک شوز ود جارج گیلوے میں جارج گیلوے” نے پاکستانی حالات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ جارج گیلوے نے اپنے شو کا آغاز پاکستان میں جاری تحریک انصاف کے بڑے جلسوں سے کیا

انہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگ پاکستان میں احتجاج کر رہے ہیں۔ پشاور، کراچی، لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں بیرونی مدد سے مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کو گرانے کے لیے مارچ کیا جا رہا ہے

جارج گیلوے نے الزام لگایا کہ یہ حکومت عمران خان کی جائز حکومت کا تختہ الٹ کر قائم کی گئی

انہوں نے نئے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی کابینہ پر بات کرتے ہوئے کہا ”نئی وفاقی حکومت کی 34 رکنی کابینہ میں سے 24 وزرا کریمنل چارجز پر ضمانت پر ہیں“

جارج گیلوے نے کہا کہ وہ کبھی عمران خان یا تحریک انصاف کے مداح نہیں رہے، لیکن وہ پاکستان کے لیے عمران خان کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ پاکستان ان کے دل کے بہت نزدیک ہے

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ان کا تعلق 70 کی دہائی سے ہے۔ انہیں پاکستان میں 80 کی دہائی میں جمہویت کے لیے کام کرنے پر اعلیٰ سول ایوارڈ ہلال قائد اعظم سے بھی نوازا گیا تھا

جارج گیلوے کا کہنا تھا ”پاکستان میں جمہوریت ان لوگوں نے چوری کر لی ہے، جن کا چوری کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔ اور میں اس پر چپ نہیں رہ سکتا۔ ان لوگوں نے بڑے پیمانے پر چوری اور کرپشن کی ہے۔“

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکا نے مجرمانہ حکومت کو پاکستان میں انسٹال کر دیا ہے۔ اس کابینہ میں 34 میں سے 24 وزیر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مختلف چارجز میں ضمانت پر ہیں۔ دنیا میں ایسی کوئی کابینہ نہیں جہاں 70 فیصد کابینہ ضمانت پر ہو

جارج گیلوے نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے حکومت کے بدلنے کے آپریشن میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور ان کی پارٹی کے 20 ارکان اپوزیشن سے جا ملے

انہوں نے کہا ”عمران خان کی حکومت کی تبدیلی کے پیچھے وہی دو الفاظ کارفرما تھے، یعنی ایبسولوٹلی ناٹ۔ یہی دو الفاظ عمران خان کے سیاسی ڈیتھ وارنٹ ثابت ہوئے

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں یقین ہے کہ عمران خان دوبارہ واپس آئے گا، کیونکہ نکالنے والوں نے عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کی ہے

جارج گیلوے نے کہا کہ وہ عمران خان کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں کہ پاکستان میں فوری انتخابات کرائے جائیں، یہی واحد راستہ ہے جو جوہری ہتھیار رکھنے والے بائیس کروڑ کی عوام کے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے.

Tags:

Absolutely NotBritish MPGeorge GallowayImran KhanUnited Kingdom
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان، پولیس کی بھاری نفری تعینات

Next

احسن اقبال کے ’تضحیک آمیز‘ بیان پر کیوبا کے سفیر ناراض، سوشل میڈیا پر تنقید

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme