Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

احسن اقبال کے ’تضحیک آمیز‘ بیان پر کیوبا کے سفیر ناراض، سوشل میڈیا پر تنقید

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2022 2 Min Read
0

پاکستان میں کیوبا کے سفیر جیویئر کیرو نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے اپنے ملک سے متعلق ایک بیان کو تضحیک آمیز قرار دیا ہے

واضح رہے کہ اتوار کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے دور حکومت میں پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ”ہم پاکستان کو کیوبا یا شمالی کوریا نہیں بننے دینا چاہتے۔“

انہوں نے کہا تھا کہ ’ہمیں پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جیسے ملیشیا، ترکی، چین اور جنوبی کوریا۔‘

احسن اقبال نے ڈان اخبار میں چھپنے والا اپنا بیان ایک ٹویٹ کے ذریعے شیئر بھی کیا تھا۔ اس ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ہوئے کیوبا کے پاکستان میں سفیر جیویئر کیرو نے لکھا ’خوش قسمتی سے احسن اقبال کی لاہور میں پریس کانفرنس میں کیوبا کا تضحیک آمیز ذکر پاکستانیوں کی کیوبا کے لیے اصل احترام اور گہری انسیت کی نمائندگی نہیں کرتا۔‘

کیوبا کے سفیر کے شکوے کے بعد احسن اقبال نے ایک ٹویٹ میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ”ہم کیوبا کے لوگوں اور کیوبا سے اپنے دوستانہ تعلقات کا احترام کرتے ہیں“

احسن اقبال کا کیوبن سفیر کی ناراضگی پر مبنی بیان کے بعد مزید کہنا تھا ”ہم پاکستان میں 2005ع کے زلزلے کے بعد کیوبن ڈاکٹروں کا شاندار کردار بھلا نہیں سکتے“

اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کا بیان خارجہ پالیسی کے تناظر میں تھا

دیگر ٹوئٹر صارفین بھی احسن اقبال کے کیوبا سے متعلق اس بیان پر خفا نظر آئے

انگریزی اخبار دی نیوز سے منسلک صحافی زیب النساء برکی نے لکھا ”برائے مہربانی کوئی وزیر احسن اقبال کو کیوبا کی تاریخ کے بارے میں بتائے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ کیوبا شمالی کوریا جیسا ہے“

انسانی حقوق کے کارکن اور بائیں بازو کے سیاستدان عمار علی جان نے ایک ٹویٹ میں لکھا ”کیوبا مزاحمت اور یکجہتی کی علامت ہے“

انہوں نے احسن اقبال کو یاد دلایا کہ ’ہمارے ملک میں سفارتخانہ نہ ہونے کے باوجود کیوبا وہ واحد ملک تھا، جس نے 2005ع کے زلزلے کے بعد ڈاکٹرز بھیجنے کی پیشکش کی تھی“

عمار علی جان نے مزید لکھا ”پچھلے برس کیوبا نے ہمیں مفت ویکسین کی بھی پیشکش کی تھی۔ احسن اقبال کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے“

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ حکومت میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے ایک ٹوئٹر بیان میں لکھا کہ احسن اقبال کو کیوبا جیسے دوست ملک کی تضحیک کرنے پر شرم آنی چاہیے

انہوں نے لکھا ”امریکہ کی خاطر دیگر ممالک کی تضحیک نہ کریں“

Tags:

AmericaCubaCuban ambassadorNorth KoreaPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’’ایبسولوٹلی ناٹ“ عمران خان کو ہٹانے کی وجہ بنا، سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے

Next

کسی نے اغوا نہیں کیا، والد کے خلاف عدالت میں دعویٰ دائر.. دعا. تیسری گمشدہ لڑکی معاملے کا بھی ڈراپ سین

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme