Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایران سے متصل تفتان راہداری دروازے کو چار سال بعد کھول دیا گیا

By Akhtar Rasool
جنوری 26, 2023 2 Min Read
0

چار سال بعد رکھنے کے بعد تفتان راہداری دروازہ بدھ کو کھول دیا گیا ہے۔ اسے ایرانی حکام نے کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند کر دیا تھا

واضح رہے کہ راہداری کی سہولت بلوچستان کے ایران سے متصل سرحدی علاقے تفتان، نوکنڈی اور دالبندین کے عوام کے لیے ہے، جن کی رشتہ داریاں ایران میں ہیں، وہ اس سہولت کے ذریعے وہاں جا سکتے ہیں

اس راہداری کے ذریعے چاغی کے لوگ پندرہ روز کے لیے ایرانی شہر میر جاوہ تک جا سکتے ہیں

گذشتہ دنوں ریگولر بارڈر کمیٹی کا ایک اجلاس ایرانی سرحدی علاقے میر جاوہ میں منعقد ہوا تھا، جس میں ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے پاکستانی وفد کی قیادت کی تھی۔ اس اجلاس میں راہداری دروازے کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

اجلاس میں تفتان میں بازارچہ گیٹ کھولنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، جس پر پاکستانی حکام نے جلد عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی

سرکاری حکام کے مطابق راہداری گیٹ ہفتے میں پانچ دن (جمعہ اور اتوار کے علاوہ) صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلا رہے گا

چاغی کے رہائشی اور صحافی فاروق عادل بلوچ کے مطابق راہداری دروازہ مقامی لوگوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، چار سال کی بندش نے لوگوں کو اپنے رشتہ داروں سے دور رکھا

انہوں نے کہا ’ضلع چاغی میں اکثر بلوچوں کے آدھے رشتہ دار سرحد کی دوسری طرف رہتے ہیں، جن کو شادی، غمی اور دیگر قبائلی امور کے لیے سرحد پار کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔‘

فاروق عادل بلوچ بتایا کہ راہداری دراوزے کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے شناختی کارڈ کے ذریعے ڈپٹی کمشنر آفس سے پندرہ روز کے لیے راہداری حاصل کر کے ایرانی شہر میرجاوہ تک جاسکتا ہے

’راہداری کی بندش کے باعث لوگوں کو پاسپورٹ بنوانا پڑتا تھا اور پھر اس پر ویزہ لگوانا ہوتا تھا، جس میں طویل وقت درکار ہوتا تھا۔‘

وہ بتاتے ہیں ’کیوں کہ ویزے کے لیے کوئٹہ جانا پڑتا ہے اور خرچ بھی زیادہ آتا ہے تو غریب لوگ پاسپورٹ بنوانے سے قاصر تھے اور اس راہداری دروازے کے کھلنے کے منتظر تھے۔‘

دوسری جانب چاغی کے عوام نے تفتان میں راہداری گیٹ کے کھلنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ ایران میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لیے بآسانی جاسکتے ہیں۔

Tags:

70 yearschina pakistan economic corridorcorridorimran khan's new trade policyinternational transport forumiran oil exports after sanctionsirani balochi songirani balochi songsstrange international borderstaftantaftan bordertaftan border crossingtaftan border irantaftan border markettaftan border pakistantaftan iran pakistan borderthe wakhan corridortop 10 rarw borders in worldtransport forumwakhan corridor
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملازمت نہ ملنے پر لُنڈے کا کاروبار کرنے والا پی ایچ ڈی ڈاکٹر، جو اپنے کام سے خوش ہے۔۔

Next

کراچی کی شیر شاہ کباڑ مارکیٹ، جہاں سوئی سے لے کر جہاز تک کے پرزے ملتے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme