Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ملازمت نہ ملنے پر لُنڈے کا کاروبار کرنے والا پی ایچ ڈی ڈاکٹر، جو اپنے کام سے خوش ہے۔۔

By Akhtar Rasool
جنوری 26, 2023 2 Min Read
0

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے مسیح اللہ نے اسلامیات میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ مسیح اللہ نے نوکری کرنے کے بجائے پرانے کپڑوں اور دوسری اشیا کا اسٹال لگا کر روزی کمانے کو ترجیح دی

وہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف دنوں پر لگنے والے بازاروں میں استعمال شدہ اشیا بیچتے ہیں اور رزقِ حلال کماتے ہیں

مسیح اللہ کہتے ہیں ”تعلیم کا مقصد پیسہ کمانا ہے نہ پیسے کے لیے تعلیم حاصل کی جاتی ہے۔ نوکری نہیں ملی تو یہ کاروبار شروع کیا اور اب بہت کماتا ہوں اور خوش بھی ہوں“

مسیح اللہ نے 2012ع میں خیبر پختونخوا کی باچا خان یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور بعد ازاں اسی تعلیمی ادارے سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی

انہوں نے ماسٹرز ڈگری کے بعد ایم فل کیا، اور بعد میں اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے اسلامیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر کے ڈاکٹریٹ مکمل کی۔ پی ایچ ڈی کے لیے ان کے مقالے کا موضوع ’اخلاقیات و معاملات‘ تھا

ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد مسیح اللہ نے کچھ عرصہ نجی تعلیمی اداروں میں پڑھایا بھی۔۔ اپنی ملازمت اور کاروبار کا موازنہ کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں ”ان نوکریوں میں اتنا پیسہ نہیں تھا، جتنا میں اس کاروبار میں کماتا ہوں“

ان کا کہنا ہے ”تعلیم کا مقصد اگر پیسہ کمانا ہے، تو پیسہ کاروبار میں زیادہ ہے اور میں خوب کماتا ہوں“

مسیح اللہ کہتے ہیں ”بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کا قول ہے کہ دنیا میں سینکڑوں کروڑ پتی افراد میں سے کوئی بھی تعلیم یافتہ نہیں ہے، لیکن وہ دنیا میں کامیاب ترین لوگوں میں شامل ہیں“

مسیح اللہ نے دینی تعلیم میں مفتی کا کورس بھی مکمل کیا ہوا ہے، جبکہ ہیلتھ ٹیکنیشن کا ڈپلومہ بھی رکھتے ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود وہ کہتے ہیں ”میں اس لنڈے کے کاروبار سے خوش ہوں۔“

مسیح اللہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو پر آنے والے کمنٹس کے متعلق ناخوش تھے۔ ”زیادہ لوگوں کے کمنٹس یہی تھے کہ ’پی ایچ ڈی کی ہے، اور لنڈے کا اسٹال لگائے بیٹھا ہے۔‘ میں ان لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ میرا اپنا کاروبار ہے اور ایک عام نوکری کرنے سے بہتر ہے، میں خود اپنی مرضی سے کاروبار کر کے پیسہ کماؤں۔“

Tags:

#jobless000 pakistani phd scholars are unemployedcauses of unemployment in pakistanjobless phd doctorsjobless phd in pakistanjobless phdsjobless phds in pakistan by dr syed anwar ul hasan gillaniPakistanpakistan economic crisispakistan newspakistan stadiumsolution of unemployment in pakistantragedy of jobless phds in pakistanunemployment in pakistanunemployment in pakistan essay in urduunemployment rate in pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی افواہیں گردش کرنے لگیں

Next

ایران سے متصل تفتان راہداری دروازے کو چار سال بعد کھول دیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme