Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ایران کی ارمیہ جھیل خشک ہونے پر مظاہرہ، متعدد گرفتار

By Akhtar Rasool
جولائی 18, 2022 2 Min Read
0

ایران میں موجود مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی سمجھی جانے والی جھیل کے خشک ہونے پر احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین جھیل کے خشک ہونے پر احتجاج کرنے والے افراد ’سیکیورٹی میں خلل‘ ڈالنے کا سبب بن رہے تھے

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے مطابق شمال مغربی ایران کے پہاڑوں میں واقع ارمیہ جھیل طویل خشک سالی کے باعث علاقے میں کھیتی باڑی اور ڈیموں کے لیے پانی نکالنے کی وجہ سے 1995ع میں سکڑنا شروع ہوگئی تھی

واضح رہے کہ دنیا کی سب سے بڑی انتہائی نمکین پانی کی ارمیہ جھیل ایرانی علاقے ارمیہ اور تبریز شہر کے درمیان واقع ہے۔ اس جھیل کے ارد گرد ساحلوں پر تقریبا ساٹھ لاکھ سے زیادہ باشندے زراعت پر انحصار کرتے ہیں

ایران کے مغربی آذربائیجان صوبے کے پولیس چیف رحیم جہاں بخش نے اتوار کو مظاہرین کی گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق پولیس چیف نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان دشمن عناصر کے طور پر شر پھیلانے والے افراد ہیں جن کا مقصد عوام کی سلامتی کو درہم برہم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں اور شرپسند عناصر عوامی املاک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں

ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس کی اطلاع کے مطابق گذشتہ روز ہفتے کو ایران کے شہروں نقدہ اور ارمیہ میں درجنوں افراد نے ارمیہ جھیل خشک ہونے پر حکام کی عدم توجہ کے خلاف احتجاج کیاہے

فارس نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ مظاہرین نے صوبائی دارالحکومت میں نعرے لگائے کہ ارمیہ جھیل پیاسی ہے، جھیل سکڑ رہی ہے،جھیل مر رہی ہے اور حکام نے اسے مارنے کا حکم دیا ہے۔
ایران میں دریاؤں کے خشک ہونے خاص طور پر وسطی اور جنوب مغربی ایران میں ہزاروں افراد نے گزشتہ چند مہینوں میں متعدد مظاہرے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کی جھیل ارمیہ اہم ماحولیات نظام کے ساتھ ساتھ یہاں ہجرت کرنے والے آبی پرندوں کے لیے ایک اہم مقام ہے اور مقامی جھینگےکے علاوہ دیگر آبی حیات کا مسکن ہے۔

Tags:

Demonstration overdrying up Urmia LakeIranmany arrestedUrmia Lake
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ: شاپنگ مال میں فائرنگ، حملہ آور سمیت چار ہلاک تین زخمی

Next

گوشت خور پچر پلانٹ چوری ہونے لگے، بقا کو خطرہ لاحق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme