Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایلون مسک کا ٹرانس جینڈر ’بیٹا‘ اب ’لڑکی‘ بننا چاہتا ہے

By Akhtar Rasool
جون 21, 2022 3 Min Read
0

ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر ’بیٹے‘ زیویئر الیگزینڈر مسک نے اپنا نام اور صنف تبدیل کرنے کی درخواست دی ہے۔ زیویئر پچھلے دنوں اٹھارہ برس کے ہو گئے ہیں اور اب وہ مرد کی جگہ نیا نام خاتون کے طور پر رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں

ایلون مسک کے ٹرانس جینڈر ’بیٹے‘ نے اپنی نئی صنفی شناخت کے سلسلے میں اپنا نام تبدیل کرنے کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ انہوں نے نام تبدیل کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ”وہ اپنے فطری (بائیولوجیکل) والد کے ساتھ اب نہ تو رہنا چاہتی ہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی رشتہ یا کسی طرح کا تعلق رکھنا چاہتی ہیں“

واضح رہے کہ درخواست دینے والی اٹھارہ سالہ زیویئر الیگزینڈر مسک، جسٹن ولسن کی ’بیٹی‘ ہیں، جنہوں نے سن 2008ع میں ایلون مسک سے طلاق لے لی تھی

زیویئر الیگزینڈر مسک، ایلون مسک کے سات بچوں میں سے ایک ہیں، جبکہ ان کا ایک جڑواں ہے جس کا نام گرفن ہے۔ دونوں بچے IVF کے ساتھ پیدا ہوئے جب مسک اور کینیڈین مصنف جسٹن ولسن کا پچھلا بچہ نیواڈا الیگزینڈر مسک صرف دس ہفتوں میں اچانک بچوں کی موت کے سنڈروم سے جاں بحق ہو گیا تھا

مسک اور ولسن کے ایک ساتھ پانچ بچے ہیں اور انہوں نے 2008 میں طلاق لے لی تھی۔ باقی تین بھی IVF کے ساتھ پیدا ہوئے تھے

الیگزینڈر مسک نے اپنی نئی صنفی شناخت کے لیے نام تبدیل کرنے اور نئے برتھ سرٹیفکیٹ کے اجراء دونوں کے لیے سانتا مونیکا کے اینجیلس کاؤنٹی عدالت میں یہ درخواست اپریل میں ہی دائر کی تھی۔ تاہم بعض آن لائن میڈیا رپورٹوں میں اب اس بات کا پتہ چلا ہے

آن لائن ویب سائٹ پلین سائٹ ڈاٹ او آر جی پر دستیاب عدالتی دستاویزات کے مطابق سابق زیویئر الیگزینڈر مسک نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کی صنف اب مرد سے خاتون کے طور پر تسلیم کی جائے اور ان کا نیا نام رجسٹر کیا جائے

آن لائن دستیاب دستاویز میں ان کا نیا نام حذف کر دیا گیا ہے

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ، ایلون مسک اور ان کی بیٹی کے درمیان اختلافات کے بارے میں مزید کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔ ایلون مسک ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں

روئٹرز کی جانب سے اس حوالے سے تبصرہ کے لیے بھیجی گئی درخواستوں کا ایلن مسک کے وکیل یا ٹیسلا کے میڈیا دفتر نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا

خیال رہے کہ نام اور صنف تبدیل کرنے کے لیے درخواست دیے جانے کے ایک ماہ بعد مئی میں مسک نے ری پبلیکن پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جس کے منتخب نمائندے ملک کی تمام ریاستوں میں ٹرانس جینڈروں کے حقوق کو محدود کرنے کے ایک مجوزہ مسودہ قانون کی حمایت کر رہے ہیں

ٹرانس جینڈر افراد کی جانب سے اپنی صنف کو منتخب کرنے کے مسئلے پر ایلون مسک نے سن 2020ع میں ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا ”میں یقیناً ٹرانس جینڈروں کی حمایت کرتا ہوں لیکن یہ ضمائر جمالیاتی لحاظ سے ڈراؤنے خواب کے مانند ہیں“

Tags:

Elon MuskElon Musk SonTransgender
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

27 سال قبل برطانیہ میں قتل کر کے فرار ہونے والا شخص پاکستان سے کیسے پکڑا گیا؟

Next

’ادائیگی کی ضمانت میں تاخیر‘، پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری بند

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme