Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

By Akhtar Rasool
جولائی 5, 2022 2 Min Read
0

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے

بابر غوری امریکا سے ساڑھے سات سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کر کے پیر کی رات وطن واپس پہنچے تھے

گزشتہ ماہ ہی سندھ ہائی کورٹ نے بیرون ملک مقیم بابر غوری کو کرپشن ریفرنس اور منی لانڈرنگ، دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کے کیسز میں دو ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دی تھی

سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سابق وزیر نے اپنی وطن واپسی کا اعلان کیا تھا لیکن ملک میں اپنے مستقبل کے ارادوں کی بابت کوئی تفصیل نہیں بتائی تھی

ایک سینئر عہدیدار نے حراست کی تصدیق کی تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اس اقدام کے پسِ پردہ وجہ نہیں بتائی اور کہا کہ صورتحال آج (منگل کو) واضح ہوجائے گی جب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا

لگ بھگ سات سال بعد وطن واپس لوٹنے والے سابق وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے اپنے وکیل کے ذریعے گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی تھی کہ وہ اس وقت بیرونِ ملک مقیم ہیں اور ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں

واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 2017ع میں بابر غوری کو بانی ایم کیو ایم سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف می لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا مقدمہ درج کیا تھا

اس کے علاوہ 2018ع میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی ان کے اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا جس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے 940 ملازمین کو غیر قانونی طور پر ریگولرائز کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو 2 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا

اکتوبر 2019ع میں عدالتی اور استغاثہ کے حکام نے بتایا تھا کہ تفتیشی افسر نے عدالت میں ایک رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مستقبل قریب میں سابق وزیر کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں کیوں کہ ممکنہ طور پر وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے ہیں

اس رپورٹ کے بعد عدالت نے بابر غوری کو کیس میں اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

Tags:

Babar GhoriKarachiMQM
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی کے لئے بجلی 9.42 روپے فی یونٹ مہنگی

Next

نوجوان سائیکلسٹ، جو ماحول دوستی کا پیغام لے کر ملک بھر کا سفر کرتے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme