Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی کے لئے بجلی 9.42 روپے فی یونٹ مہنگی

By Akhtar Rasool
جولائی 5, 2022 2 Min Read
0

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے

اس بھاری اضافے سے کے-الیکٹرک صارفین پر 19 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا

نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 11 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

کے الیکٹرک حکام نے درخواست میں کہا تھا کہ مارچ سے مئی 2022 تک فرنس آئل کی قیمت میں 38 فیصد اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے میں میں آر ایل این جی کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ مئی میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے کانٹریکٹرز ڈیفالٹ کر گئے تھے

چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا؟ اس معاملے پر تحریری طور پر لکھ کر دیں کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 52 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا

کے الیکٹرک حکام کے مطابق کورنگی پلانٹ میں ڈیزل کی قلت سے 47 کروڑ 40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑا

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ یہ کیا منطق ہے کہ سستا فیول اس لیے نہیں چلایا گیا کہ اس کو مستقبل میں چلائیں گے، کے الیکٹرک حکام کے مطابق انہوں نے اس ایندھن کو پِیک ڈیمانڈ میں استعمال کیا

کے الیکٹرک حکام نے سماعت میں کہا کہ نیشنل گرڈ میں شارٹ فال کے باعث ہمیں کم بجلی دی جارہی ہے

دوران سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ کے الیکڑک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں، نیپرا سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہے

رکن نیپرا سندھ رفیق شیخ نے کہا کہ کے الیکڑک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں نہیں لے رہا؟ سستی بجلی نہ لینے کی منطق سمجھ نہیں آئی

سماعت کے بعد نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

اضافے سے کے-الیکٹرک صارفین پر 19 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا، جس کا تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا

خیال رہے بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے مہنگے ایندھن کی لاگت کو وجہ بنا کر ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے اضافی رقم وصول کرنا معمول بن چکا ہے

اس سے قبل نیپرا نے اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی کے عوام کے لیے بجلی 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی جو جولائی کے بلز میں وصول کی جائے گی۔

Tags:

K-ElectricUnit Price Increase
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کمفرٹ زون سے ہرگز باہر نہ نکلیں!

Next

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme