Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اینڈرائڈ 13 میں ایک سم پر متعدد نمبرز چلانے کا فیچر دیے جانے کا امکان

By Akhtar Rasool
اپریل 10, 2022 2 Min Read
0

کراچی – اطلاعات ہیں کہ گوگل موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کے نئے ورژن یعنی اینڈرائڈ 13 پر ایسے فیچر کو متعارف کرانے پر کام کرنے میں مصروف ہے، جس کے تحت ایک ہی سم پر متعدد نمبرز چلائے جا سکیں گے

جی ہاں، گوگل کے ماہرین اینڈرائڈ 13 میں نیا فیچر متعارف کروانے جارہے ہیں جس کے بعد موبائل یوزرز ایک ہی موبائل سم سے مختلف نیٹ ورکز استعمال کر سکیں گے

عام طور پر اینڈرائڈ صارفین دو یا دو سے زائد نیٹ ورکز استعمال کرنے کے لیے ہمیشہ ایک سے زائد سم کارڈز کے جھنجھٹ میں پھنسے رہتے ہیں ، لیکن صارفین کے اس اہم مسئلے کا حل اینڈرائڈ کے نئے ورژن میں حل ہوجائے گا

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس ڈی اے ڈویلیپرز کی سابق چیف ایڈیٹر مشال رحمٰن کے مطابق اس فیچر کی معلومات اینڈرائڈ اوپن سوورس پراجیکٹ ( اے او ایس پی) اور اینڈرائڈ ڈویلیپرز ویبسائیٹ سے حاصل کی گئی ہے، جس سے اب صارفین ایک ہی سم پر متعدد نمبرز کی سروس بھی چلا سکیں گے

مشال رحمٰن کے مطابق اس نئے فیچر کے متعارف ہونے سے نہ صرف صارفین کو مختلف نیٹ ورکس پر منتقل ہونے میں آسانی ملے گی بلکہ اس کے ساتھ ہارڈیئرز بنانے والی کمپنیوں کا بھی پیسہ بچے گا کیوں کہ انہیں اپنے موبائلز میں دو سم کے لیے الگ الگ جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، لہذا موبائل کمپنیز اس سے بچنے والی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹری کے سائز میں اضافہ کرسکتے ہیں

گوگل کی جانب سے فی الحال اس نئے فیچر کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن کمپنی کی جانب سے دیے گئے منصوبے کے مطابق یہ فیچر اکتوبر 2022 تک صارفین کی دسترس میں آجائے گا

ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو ایک ہی سم پر بیک وقت دو مختلف نیٹ ورکس استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم اس سےزیادہ نیٹ ورکس کی سہولت بھی دی جا سکتی ہے

اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں لوگ واٹس ایپ، فون کالز، گھریلو اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے الگ الگ نیٹ ورکس کی سروسز استعمال کرتے ہیں، جس وجہ سے انہیں یا تو دو سم چلانے والے موبائل یا پھر ایک سے زائد موبائل بھی خریدنے پڑتے ہیں.

Tags:

Android 13
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عمران خان کی معزولی پر دنیا کیا کہتی ہے

Next

دنیا کی سب سے بڑی ڈارک نیٹ سائٹ کو کیسے بند کیا گیا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme