Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

ایپل نے اپنے ایپ اسٹور کی مدد سے گیارہ کھرب ڈالر کما لیے!

By Akhtar Rasool
جون 2, 2023 3 Min Read
0

ایپل نے اپنے بڑے ڈویلپر ایونٹ سے چند روز قبل کہا ہے کہ اس کے ایپ قسٹور کی مدد سے پہلی بار دس کھرب ڈالر سے زائد کمائے گئے ہیں

دی اینالسس گروپ کی جانب سے کی جانے والی ایک آزادانہ تحقیق کے مطابق اس ایپ اسٹور کے ایکو سسٹم نے گذشتہ سال ڈیویلپر بلنگ اور فروخت کی مد میں گیارہ کھرب ڈالر کمانے میں مدد کی

یہ حالیہ برسوں میں تیز رفتار ترقی کا نتیجہ ہے، اور اس رقم میں گذشتہ سال کے مقابلے 29 فیصد اضافہ ہوا اور اس سے پہلے کے دو برسوں میں سے ہر سال 27 فیصد اضافہ ہوا تھا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ جزوی طور پر ان ایپس میں اضافے کا نتیجہ ہے جو لوگ دنیا بھر میں استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ ٹیکسی سروس

ایپل کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب چند روز بعد پیر سے عالمی ڈویلپرز کانفرنس شروع ہونے والی ہے

امکان ہے کہ اس کانفرنس میں ایپل اپنا آگمنٹڈ ریئلٹی ہیڈسیٹ متعارف کروائے گا، جس کے بعد ڈویلپرز کو ایپس بنانے کے لیے ایک بالکل نیا پلیٹ فارم فراہم ہو جائے گا

یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب ایپ اسٹور پر ایپل کے بڑھتے ہوئے کنٹرول کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جو آئی پیڈ اور آئی فون پر ایپس انسٹال کرنے کا واحد ذریعہ ہے

ناقدین کے بقول کنٹرول کا مطلب ہے کہ ایپل ڈیویلپرز سے غیر منصفانہ مطالبات کر سکتا ہے۔ بشمول ایپس کی سیلز سے حصہ لینا اور یہ فیصلہ کرنا کہ کون سی ایپس دستیاب ہیں

ایپل نے حالیہ برسوں میں اس طرح کی متعدد رپورٹیں تیار کی ہیں، جن کا مقصد ایپ اسٹور کے معاشی اور ڈیویلپرز کے لے مثبت اثرات کو اجاگر کرنا ہے

نئی رپورٹ میں ایپل یا اسٹور کے ذریعے حاصل کی گئی رقم پر مرکوز نہیں۔ بلکہ اس کا مقصد یہ اندازہ لگانا تھا کہ ایپ اسٹور کے ارد گرد بنائے گئے ایکو سسٹم سے کتنا پیسہ کمایا جاتا ہے، جس میں بلنگ اور سیلز شامل ہیں جو ایپس کے ذریعہ کی جاتی ہیں لیکن ایپل کی دخل اندازی کے بغیر

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوے فیصد سے زیادہ بلنگ اور سیلز بالخصوص ڈیویلپرز کو دی گئیں، جس میں ایپل نے کوئی کٹوتی نہیں کی۔ جبکہ ایپل ان ایپس کے اندر موجود ایپس اور ڈجیٹل سامان اور سروسز کی فروخت سے کٹوتی کرتا ہے، لیکن سامان اور دیگر خدمات فروخت کرنے والی کمپنیاں پوری رقم رکھ سکتی ہیں

ایپل کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کمائے گئے گیارہ کھرب ڈالرز میں سے ایپ اسٹور ڈیویلپرز نے اشیا اور سروسز کی فروخت سے 910 ارب ڈالرز، اِن ایپ ایڈورٹائزنگ سے 109 ارب ڈالرز اور ڈیجیٹل اشیا اور سروسز سے 104 ارب ڈالرز کی مجموعی سیلز حاصل کیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ برس بالخصوص ٹریول ایپس اور آن لائن ٹیکسی سروس کی وجہ سے پیسہ آیا تھا۔ گذشتہ سال آئی او ایس پر سفری سہولیات کی فروخت میں 84 فیصد اضافہ ہوا

اینالسس گروپ کے ماہرین اقتصادیات کے بقول یہ بتانا ممکن نہیں ہے کہ ایپل اور ایپ سٹور ڈویلپرز کے مخصوص کام کے مقابلے میں لاک ڈاؤن اور دیگر مسائل کے بعد دنیا کے دوبارہ کھلنے سے کتنا فائدہ ہوا

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی، جب ایپ سٹور کی پندرہویں سالگرہ بھی ہے، جس کو 2008 میں لانچ کیا گیا تھا

ایپل کا کہنا ہے کہ آئی او ایس ڈویلپرز نے ان پندرہ برسوں میں ایپ اسٹور پر مجموعی طور پر 320 ارب ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے کہا ”ہم دنیا بھر کے ڈویلپرز کی ناقابل یقین کمیونٹی سے اتنے زیادہ متاثر یا پر امید پہلے کبھی نہیں تھے۔ جیسا کہ اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے، یہ ایپ اسٹور ایک متحرک، جدید مارکیٹ ہے جہاں مواقع بڑھتے ہیں اور ہم ڈویلپرز کی کامیابی اور ایپ معیشت کے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ہمیشہ کی طرح پرعزم ہیں“

Tags:

1 penny apple store4 billionAppleApple Iphoneapple watch ultraaround the worldbehind the scenescheap applecowboys sounds from the sidelinedallas cowboys sounds from the sidelineeverything you need to know about the ipadhanging with the boysprank with peoplesonic the hedgehogsounds from the sideline dallas cowboyssounds of the sideline cowboysthe agendathe agenda with steve paikinthe mannii show voice reveal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں ڈکیتوں کا راج، ایک ماہ کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 19 شہری قتل، درجنوں زخمی

Next

بگڑتی معیشت، پاکستان جنوبی ایشیا میں افراطِ زر کی سب سے بلند شرح والا ملک!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme