Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایکویریم میں نر شارک کے بغیر ’بے بی شارک‘ کی معجزاتی پیدائش

By Akhtar Rasool
اگست 22, 2021 2 Min Read
0

بارسلونا : اٹلی کے ایک ایکویریم میں مادہ ’’اسموتھ ہاؤنڈ شارک‘‘ والے ٹینک میں شارک کے بچے کی پیدائش کو ’معجزاتی واقعہ‘ قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کسی نر شارک کا کوئی عمل دخل نہیں

واضح رہے کہ نر اور مادہ شارک میں ملاپ کے بغیر بچوں کی پیدائش اگرچہ بہت نایاب واقعہ ہے، لیکن اس سے پہلے شارک کی تین اقسام یعنی بونٹ ہیڈ، بیک ٹپ شارک اور زیبرا شارک میں ایسے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ سائنسی زبان میں یہ عمل ’’پارتھینوجنیسس‘‘ کہلاتا ہے

یہ واقعہ اٹلی کے مشہور جزیرے سارڈینیا پر قائم ’’ایکویریو سیلا گونون‘‘ نامی ایک ایکویریم میں پیش آیا

شارک کے اس نوزائیدہ بچے کو ’’اسپیریا‘‘ کا نام دیا گیا ہے لیکن اطالوی اور عالمی میڈیا میں یہ ’’معجزاتی شارک‘‘ کے نام سے مشہور ہوگیا ہے

ایکویریم سے وابستہ ماہرین نے اسپیریا اور اس کی ماں سے لیے گئے خون کے نمونے تجربہ گاہ بھجوا دیئے ہیں، اگر وہاں سے بھی تصدیق ہوگئی تو یہ شارک کی چوتھی قسم ہوگی کہ جس میں ‘پارتھینوجنیسس’ کا مشاہدہ ہوا ہے

یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ اب تک مادہ شارک میں نر سے ملاپ کے بغیر حمل ٹھہرنے میں ’’پولر سیل‘‘ کہلانے والے خلیوں کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے، جن میں مادہ شارک کے بیضے کے ڈی این اے کی بھی ایک نقل موجود ہوتی ہے

جب یہی پولر سیل، نر شارک کی غیر موجودگی میں انڈے کی بارآوری کرتے ہوئے مادہ شارک میں حمل ٹھہرنے کی وجہ بن جاتا ہے. یہ معمول نہیں ہے بلکہ ایسا سالوں میں کوئی ایک آدھ بار ہی ہوتا ہے

ایسی صورت میں پیدا ہونے والی شارک نہ صرف یہ کہ مادہ ہوتی ہے بلکہ وہ اسے جنم دینے والی شارک کی ہوبہو جینیاتی فوٹوکاپی بھی ہوتی ہے؛ جسے سائنسی زبان میں ’’کلون‘‘ کہلاتا ہے.

 

Tags:

Female Shark Birth BabyFemale Shark without meting
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہونڈا کا  الیکٹرک اسکوٹر، سواری کی دنیا میں ایک جدت لے آیا

Next

اینٹوں کی لہریں، بھارت میں ایک عجیب و غریب عمارت تعمیر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme