Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ہونڈا کا  الیکٹرک اسکوٹر، سواری کی دنیا میں ایک جدت لے آیا

By Akhtar Rasool
اگست 22, 2021 2 Min Read
0

بیجنگ : ہونڈا نے ایک نیا اسکوٹر متعارف کرایا ہے، جسے چلانے کے لیے پٹرول کی بجائے بجلی کی ضرورت ہوگی۔ وویانگ ہونڈا کا تیار کردہ الیکٹرک اسکوٹر کیوٹسی یو بی چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار کی چارجنگ پر پچاس میل تک سفر کرسکے گا

یہ اسکوٹر دو کمپنیوں نے مل کر باہمی اشتراک سے تیار کیا ہے اور فی الحال صرف چین میں ہی دستیاب ہے

فیچرز کے لحاظ سے یہ ایک ای بائیک کی طرح ہے کیونکہ اس میں پیڈلز بھی موجود ہیں، تاکہ چین میں اسے خریدنے والوں کو ڈرائیور لائسنس کی بھی ضرورت نہ ہو

اسکوٹر میں 350 واٹ کی موٹر موجود ہے جو اسے پندرہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے میں مدد فراہم کرتی ہے. رفتار کم رکھنے کی وجہ چین میں الیکٹرک سائیکل کی رفتار کی حد کو برقرار رکھنا ہے تاکہ ریگولیٹری اخراجات کو کم کیا جا سکے

لیکن صارفین 720، 960 اور 1152 واٹ موٹرز کے آپشنز میں سے بھی انتخاب کرسکتے ہیں جو ایک بار کی چارجنگ پر بالترتیب 34، 43 اور 50 میل تک سفر کرسکتی ہیں

قانون کی نظر میں الیکٹرک سائیکل ہونے کے باوجود یہ ایک اسکوٹر ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے ٹریفک کے رش میں بروقت اپنی منزل پر پہنچنا ممکن ہوگا

چین سے باہر اسے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کمپنی نے کچھ نہیں بتایا اور اس کی قیمت 475 ڈالرز (78 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے.

یہ بھی پڑھئیے:

Latest

  • ٹک ٹاک پر جادوگرنیوں نے قبضہ کر لیا!

  • ٹیسلا کمپنی نے انسان نما اے آئی روبوٹ بنانے کا اعلان کردیا

 

Tags:

Electric ScooterHonda BikesHonda Electric ScooterHonda Motorcycles
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سکس جی ٹیکنالوجی میں زیادہ رینج کا نیا رکارڈ قائم

Next

ایکویریم میں نر شارک کے بغیر ’بے بی شارک‘ کی معجزاتی پیدائش

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme