Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ایک اور فارماسیوٹیکل کمپنی کا پاکستان سے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
نومبر 12, 2022 2 Min Read
0

ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ہمالوگ میڈیکل انسولین بنانے والی کمپنی ’ایلی للی‘ نے پاکستان سے اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاہم ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے مریضوں کو ادویات کی دستیابی جاری رہے گی

امریکی کمپنی ’ایلی للی‘ ایسے وقت میں اپنا کاروبار پاکستان سے بند کر رہے ہیں، جب پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے دیگر فارماسیوٹیکل کمپنیاں نقصان ہونے جا دعویٰ کر رہی ہیں

امریکی کمپنی کی جانب سےڈاکٹروں کو لکھے خط میں کہنا تھا کہ وہ 9 نومبر سے پاکستان میں پروموشنل کوشش بند کر رہے ہیں

خط میں مزید بتایا گیا کہ ہم ان مریضوں کی مدد کرتے رہیں گے، جنہیں ہماری ادویات کی ضرورت ہے تاہم للی ولی کی مصنوعات ڈسٹری بیوٹر کے ذریعے پاکستان میں پہنچائی جائیں گیں

پاکستان میں ملٹی نیشنل فارما سیوٹیکل کی نمائندگی کرنے والا ادارہ فارما بیورو کے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر عائشہ تمی حق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی نئی مصنوعات مستقبل میں پاکستان کو مریضوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی

انہوں نے بتایا کہ کمپنی انسولین بنانے کا کام کرتی ہے جس کا مطلب ہے کہ ذیابطیس کے مریض معیاری ادویات سے محروم ہو جائیں گے

ان کا کہنا تھا کہ دو دہائی قبل اڑتالیس میں سے بائیس ملٹی نیشنل فارما کمپنیوں نے اپنا کاروبار پاکستان میں بند کر لیا ہے ، جبکہ مزید ایک یا دو کمپنیاں ملک سے اپنا کاروبار بند کرنے کا سوچ رہی ہیں کیونکہ ان کمپنیوں کے لیے پیداواری قیمت سے کم قیمت پر معیاری ادویات فروخت کرنا مشکل ہو گیا ہے

عائشہ حق کے مطابق، انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ حکومت مریضوں کو معیاری ادویات فراہم کرنے سے کیوں منع کر رہی ہے

انہوں نے سری لنکا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب سری لنکا میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 370 تک گر چکی تھی تو حکومت نے ملک میں شہریوں کو ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ادویات کی قیمتوں میں چالیس فی صد اضافہ کر لیا تھا

عائشہ حق کا کہنا تھا کہ اس کے مقابلے پاکستان میں روپے کی قدر میں نمایاں کمی اور مہنگائی تیس فی صد تک پہنچے کے باوجود ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ردبدل نہیں کیا گیا، حکومت کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کمپنیاں ملک چھوڑنے کے بجائے ادویات کی فروخت جاری رکھیں

انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے اور مناسب حکمت عملی طے کرنے کے لیے فارما بیورو اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچر ایسوسی ایشن نے حکومت کو کئی بار خط لکھے ہیں۔

Tags:

BusinesscompanyEli LillyHumalogInsulinmanufacturerPakistanPharmaceutical
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہونے کا امکان

Next

امریکی شہری نے پاکستان سمیت چار ملکوں کو نوادرات واپس کر دیے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme