Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکی شہری نے پاکستان سمیت چار ملکوں کو نوادرات واپس کر دیے

By Akhtar Rasool
نومبر 12, 2022 2 Min Read
0

برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی شہری نے پاکستان سمیت چار ملکوں کو انیس نوادرات واپس کر دیے ہیں

برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان گوم پرٹس نے خبر پڑھنے کے بعد چوری شدہ نوادرات واپس کرنے کا فیصلہ کیا، انہیں اَسی ہزار پاؤنڈ کی یہ چیزیں ورثے میں اپنی دادی سے ملی تھیں، اور ان کا ذریعہ غیر قانونی کھدائی ہو سکتی ہے کیونکہ ان کو حاصل کرنے کی کوئی تاریخ موجود نہیں ہے

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ پاکستان، اٹلی، یونان اور قبرص کو نوادرات واپس کرکے چیزوں کو قانونی اور اخلاقی طور ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اپنے بہن، بھائیوں کی رضامندی کے بعد یہ چیزیں واپس کی ہیں

تاہم واپس کیے گئے نوادارت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطا بق انہوں نے کہا کہ یہ کرنا ٹھیک لگتا ہے، میں نے اس حوالے سے اسٹوری پڑھی تھی، ہمارے پاس ڈھائی ہزار سال پرانے نوادرات ہیں، ہمیں دیکھنا چاہیے کہ کیا ہم یہ واپس کر سکتے ہیں یا نہیں

تاہم، رپورٹ میں بتایا گیا کہ انہیں نوادرات واپس کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے کوئی اندازہ نہیں تھا، انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی کے پروفیسر کرسٹوس تسیروگانیز سے رابطہ کیا، جو آثار قدیمہ کے ماہر ہیں

اس حوالے سے پروفیسر کرسٹوس تسیروگانیز نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے رابطہ کر کے مشورہ طلب کیا، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پروفیسر نے جان گوم پرٹس کو مشورہ دیا کہ متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں سے رابطہ کرکے ان چیزوں کو ان کے حوالے کر دیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان ممالک نے اس عمل کو سراہا اور جان گوم پرٹس اور پروفیسر کرسٹوس تسیروگانیز کا شکریہ ادا کیا

گزشتہ مہینے امریکی حکومت نے چھیالیس نوادرات پاکستان کو واپس کر دیے تھے، جس میں بدھ مت سے تعلق رکھنے والا فن پارہ بھی شامل تھا، جس کی قیمت گیارہ لاکھ ڈالر ہے، جسے اسلام آباد میوزیم میں رکھ دیا گیا ہے

واضح رہے کہ 1980ع کی دہائی میں پاکستان کے گندھارا علاقے میں ایک نامعلوم آثار قدیمہ کے مقام سے بدھا (بدھ پادھا) کے کشان دور کے قدموں کے نشانات چوری کرکے امریکا اسمگل کیے گئے تھے۔

Tags:

AmericanAntiquitiesartefactsBuddha PadhaBuddhistKushan-eraPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک اور فارماسیوٹیکل کمپنی کا پاکستان سے کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

Next

آسٹریلوی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد کا طبی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپ لوڈ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme