Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بابر اعظم کی طرف سے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ معاملہ، ایف آئی اے نے لڑکی سے موبائل فون اور دیگر رکارڈ طلب کر لیا

By Akhtar Rasool
مارچ 20, 2021 2 Min Read
0

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بلیک میلنگ اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات پر ایف آئی اے  سائبر ونگ لاہور میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی ہراسانی، بلیک میلنگ اور رقم بٹورنے کے الزامات عائد کرنے والی لڑکی حامزہ مختار سے اس کا موبائل فون اور دیگر رکارڈ مانگ لیا ہے

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فونز کا فرانزک آڈٹ ہوگا، اس کے بعد ہی تفتیش آگے بڑھے گی

ایف آئی اے سائبر ونگ کے ذرائع کے مطابق حامزہ مختار نے کچھ موبائل فون نمبرز فراہم کیے تھے کہ ان موبائل نمبروں سے ان  کو  دھمکانے بلیک میل کرنے اور  نازیبا میسجز بھیجنے گئے ہیں

یہ درخواست  ایف آئی اے سائبر ونگ لاہور کو ملی جس پر فوری تحقیقات شروع کی. حامزہ مختار کی طرف سے فراہم کیے گئے نمبرز مریم احمد محمد بابراور سلیمی بی بی کے نام رجسٹرڈ تھے. رجسٹرڈ نمبر کے مالکان کو بھی نوٹسز جاری کر کے طلب کر لیا گیا ہے۔ بابر اعظم کی جگہ ان کے بھائی فیصل اعظم پیش ہوئے اور بابر کے پیش ہونے کے مہلت طلب کی

بابر اعظم اب تک  انکوائری میں شامل نہیں ہوئے اور بیان بھی رکارڈ نہیں کروایا جبکہ  سلیمی بی بی نے تین نوٹسز وصول کرنے کے باوجود  اپنا بیان ریکارڈ نہ کروایا۔ مریم احمد  انکوائری میں شامل ہیں مگر انہوں نے حامیزہ مختار کو پہچاننے سے انکار کردیا ہے

مریم احمد نے اپنے نمبر سے حامزہ  کو نازیبا میسجز کرنے سے بھی انکار کرنے کا بیان دیا ہے۔ مریم احمد کو اس کا موبائل فرانزک کے لئے جمع کرانے کا کہا گیا ہے جو اس نے نہیں دیا اور نہ ہی ابھی تک حامزہ مختار نے ابھی تک اپنے فون ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کو نہیں دیے

ایف آئی اے نے ان سے موبائل فون مانگے ہیں جن کے ملنے کے بعد ان فونز کا فرانزک آڈٹ ہوگا اس کے بعد ہی کچھ پتہ چلے گا کہ نازیبا پیغامات بھیجے گئے اور واٹس ایپ کال اور بلیک میل کیا گیا ہے یا نہیں گزشتہ روز تک ایف آئی اے کو فون نہیں ملے، فون ملنے پر ہی تفتیش آگے بڑھے گی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺣﮑﻮﻣﺖ ﮐﺎ ﺻﺪﺍﺭﺗﯽ ﺁﺭﮈﯾﻨﻨﺲ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ 440 ﺍﺭﺏ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺑﻮﺟﮫ ﻋﻮﺍﻡ ﭘﺮ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ

Next

ﺍﯾﻮﺍﻧﻮﮞ ﻣﯿﮟ ہی ﻟﮍنا ہے تو پی ڈی ایم  ﮐﯿﻮﮞ ﺑﻨﺎﺋﯽ؟ مولانا ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme