Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

برطانوی جیل میں قید سابق ٹینس اسٹار بورس بیکر پر کیا گزر رہی ہے؟

By Akhtar Rasool
اکتوبر 25, 2022 3 Min Read
0

تین مرتبہ ومبلڈن چیمپیئن بننے والے جرمن ٹینس لیجنڈ بورس بیکر برطانیہ کی ایک جیل میں ’وہاں کے حالات کے مطابق ٹھیک ہیں‘۔ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ آیا سزا کاٹنے کے بعد انہیں ملک بدر کر کے جرمنی بھیج دیا جائے گا یا نہیں

برطانوی دارالحکومت لندن سے پیر چوبیس اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں میں بورس بیکر کے وکیل کے حوالے سے بتایا گیا کہ عالمی شہرت کے حامل ٹینس اسٹار کو اپنے دیوالیہ ہو جانے سے متعلق مالیاتی جرائم کے ارتکاب کی وجہ سے جو سزا قید سنائی گئی تھی، اس کے چھ ماہ اب پورے ہونے والے ہیں

بورس بیکر کے وکیل کرسٹیان اولیور موزر نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ ابھی برطانوی حکام نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ آیا جیل میں قید کاٹنے کے بعد بیکر کو ملک بدر کر کے ان کے آبائی ملک جرمنی بھیج دیا جائے گا یا نہیں

یاد رہے کہ ٹینس کے ایک کھلاڑی کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران تین مرتبہ ومبلڈن ٹورنامنٹ جیتنے اور ماضی میں ٹینس کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی رہنے والے بورس بیکر کو برطانیہ میں ساؤتھارک کی کراؤن کورٹ نے اس سال 29 اپریل کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی تھی

بیکر کا یہ جرم ثابت ہو گیا تھا کہ انہوں نے اپنے تقریباً ڈھائی ملین پاؤنڈ (3.14 ملین یورو) مالیت کے اثاثے اور قرضے اس لیے چھپائے تھے کہ انہیں 2017ع میں اپنے دیوالیہ پن کے بعد اپنے ذمے واجب الادا قرضے واپس نہ کرنا پڑیں

بورس بیکر کی عمر اس وقت چوَن برس ہے اور وہ برطانیہ کی ہنٹرکومب نامی اس جیل میں اپنی سزائے قید کاٹ رہے ہیں، جہاں غیر ملکی شہریوں کو رکھا جاتا ہے۔ اس جیل میں سکیورٹی انتظامات اتنے زیادہ سخت نہیں، جتنے وینڈزورتھ نامی اس جیل میں تھے، جہاں بیکر نے اپنی سزا کے ابتدائی ہفتے گزارے تھے

بورس بیکر کے جرمنی ہی سے تعلق رکھنے والے وکیل موزر نے ڈی پی اے کو بتایا ”بورس بیکر اپنے موجودہ حالات کے مطابق ٹھیک ہیں۔ وہ جیل میں روزمرہ کی زندگی میں تعمیری انداز میں حصہ لیتے ہیں‘‘

کرسٹیان اولیور موزر نے بتایا کہ وہ جیل میں قیام کے حوالے سے اپنے مؤکل بورس بیکر کی نجی زندگی کی تفصیلات کو نجی ہی رکھنا چاہتے ہیں، تاہم اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ بیکر کو جیل سے باہر فون کرنے کی اجازت ہے اور وہ بیرونی دنیا سے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں

بورس بیکر کو سنائی گئی سزا کے مطابق انہیں ڈھائی سال کے عرصے کی سزا کا نصف حصہ جیل میں کاٹنا ہے۔ باقی ماندہ پندرہ ماہ کا عرصہ وہ ضمانت پر اور حکام کے زیر نگرانی رہ کر جیل سے باہر گزار سکتے ہیں

یہ بات تاحال غیر واضح ہے کہ اگلے برس جب بورس بیکر جیل سے رہا ہوں گے، تو انہیں برطانیہ ہی میں رہنا ہوگا یا وہ ملک بدر کر کے جرمنی بھیج دیے جائیں گے

واضح رہے کہ بیکر گزشتہ دس سال سے لندن میں مقیم ہیں لیکن ان کے پاس برطانوی شہریت نہیں ہے

لندن میں برطانوی ہوم آفس کے مطابق ہر ایسے غیر ملکی شہری کو، جو برطانیہ میں کسی بھی جیل میں اپنی سزا کاٹ لے، رہائی کے بعد ملک بدر کیے جانے کے خطرے کا سامنا تو رہتا ہی ہے۔

Tags:

BakerBorisBoris BakerBritishTennistennis star
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان بھارت میں دو بھائیوں کے روح افزا کی کہانی۔۔

Next

سرکاری افسران حکومت کے مخالفین پر مقدمات کیوں بناتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme