Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے ’مجسمہ‘ تیار

By Akhtar Rasool
ستمبر 24, 2023 2 Min Read
0

برطانیہ میں حجاب پہننے والی مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیل کا مجسمہ تیار کیا گیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے

یہ مجسمہ برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں نصب ہوگا، اس فن پارے کو ’حجاب کی طاقت‘ کا نام دیا گیا ہے

اس مجسمے کو ایک انگریز آرٹسٹ لیوک پیری نے ڈیزائن کیا ہے، جو اپنے یادگار مجسموں کے لیے مشہور ہیں۔ یہ مجسمہ اگلے ماہ (اکتوبر) میں ویسٹ مڈلینڈ کے علاقے اسمتھ وک میں رکھا جائے گا

اسٹیل کا یہ مجسمہ 5 میٹر (16 فٹ) لمبا اور تقریباً ایک ٹن وزنی ہے، خیال کیا جارہا ہے کہ باجحاب لڑکی کا یہ مجسمہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا مجسمہ ہے

مجسمے کے نیچے یہ الفاظ کندہ ہیں ”یہ عورت کا حق ہے کہ اسے محبت اور عزت دی جائے، چاہے وہ اپنے پہننے کے لیے کسی بھی لباس کا انتخاب کرے، اس کی اصل طاقت اس کے دل اور دماغ میں ہے“

مجسمہ تیار کرنے والے ڈیزائنر لیوک پیری کا کہنا ہے کہ ’حجاب کی طاقت‘ ایسا فن پارہ ہے، جو اسلامی عقیدے سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کی نشاندہی کرتا ہے جو حجاب لیتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے کا وہ طبقہ ہے، جس کی نمائندگی بہت کم ہے لیکن بہت اہمیت کے حامل ہیں

لیوک پیری نے تسلیم کیا کہ یہ مجسمہ کچھ لوگوں کے لیے ’متنازعہ‘ ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا اس حوالے سے خدشات درست ہیں لیکن لوگ ایسا کرتے ہیں۔ بہت سارے لوگ ہیں جو ہماری کمیونٹیز میں موجود تنوع پر اعتراض کرتے ہیں، اور چاہتے ہیں کہ وہ مزید تقسیم ہوں۔“

”لیکن ہمارے ملک کا مستقبل اس بارے میں ہے جو ہمیں متحد کرتی ہے، نہ کہ جو ہمیں الگ کرتی ہے، اسی لیے یہ ضروری ہے کہ پورے برطانیہ میں، یہاں رہنے والے ہر فرد کی نمائندگی ہو۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کا امکان ہے کہ یہ مجسمہ بہت سی مختلف وجوہات کی بنا پر متنازع ہو سکتا ہے

مجسمے کے بارے میں ممکنہ تنازعات کے باوجود، پیری نے کمیونٹیز کے درمیان اتحاد اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے، برطانیہ میں رہنے والے تمام افراد کی نمائندگی کرنے کی ضرورت پر زور دیا

یاد رہے کہ پیری اس سے قبل کنان براؤن کے ساتھ مل کر’بلیک برٹش ہسٹری برٹش ہسٹری ہے‘ کا مجسمہ ڈیزائن کر چکے ہیں، جسے مئی میں ونسن گرین میں نصب کیا گیا تھا۔ تاہم، یہ ’مہذب معاشرہ‘ اسے برداشت نہ کر سکا اور اس کے نصب ہونے کے فوراً بعد، نامعلوم افراد نے اسے ڈی فیس کر دیا تھا۔

Tags:

ex muslimhijab tutorialhijabimohammed hijabMuslimmuslim convinces jews to accept islam!muslim tiktok arranged marriagemuslim tiktok cleanmuslim tiktok compilationmuslim tiktok dancemuslim tiktok dramamuslim tiktok hijabmuslim tiktok marriagemuslim tiktok no musicmuslim tiktok ramadanmuslim tiktok relatablemuslim tiktok relationshipMuslimsspeakers corner mohammed hijabtiktok muslim compilationworld hijab dayworld hijab day qatar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کپڑے ہمیں بناتے ہیں۔۔ (فرانسیسی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور مقدمہ در مقدمہ کے سلسلے کے پیچھے کون ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme