Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

برطانیہ میں پاکستانی نژاد ”سورج مکھی خاندان“ کا انوکھا عالمی رکارڈ

By Akhtar Rasool
جنوری 1, 2022 2 Min Read
0

لندن – برطانیہ کے شہر کووینٹری میں ایک پاکستانی نژاد خاندان میں والدین کے ساتھ ساتھ ان کے چھ بچے بھی سورج مکھی (البینزم) ہیں

اس حوالے سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سورج مکھی بہن بھائیوں کی سب سے زیادہ تعداد کا عالمی رکارڈ بھی ہے

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، پاکستان میں پیدا ہونے والے اسلم پرویز اور شمیم اختر، دونوں ہی سورج مکھی ہیں، جو برسوں پہلے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے

یہاں ان کے چھ بچے یعنی نسیم اختر، غلام علی، حیدر علی، مقدس بی بی، مسرت بیگم اور محمد رفیع بھی سورج مکھی ہی پیدا ہوئے

واضح رہے کہ سورج مکھی یا ’البینزم‘ ایک موروثی کیفیت ہے جس میں کھال، بالوں اور آنکھ کی پتلی کو مخصوص رنگ دینے والا قدرتی مادّہ ’میلانین‘ متاثر ہوتا ہے

جس کہ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ متاثرہ فرد کا چہرہ اور بال پیدائشی طور پر انتہائی سفید دکھائی دینے لگتے ہیں، جبکہ آنکھوں کی رنگت بھی خاصی مختلف ہوجاتی ہے

اس خاندان کے حوالے سے تکلیف دہ امر یہ ہے کہ ان تمام بہن بھائیوں کو بچپن ہی سے اپنے سورج مکھی ہونے کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے زیادہ دوست بھی نہیں بنائے

تاہم وقت گزرنے اور بڑے ہونے کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اس صورت حال کا شکار صرف وہی نہیں ہیں، بلکہ لاکھوں دوسرے لوگ بھی ایسے ہی حالات سے گزر رہے ہیں

یہی وہ وقت تھا، جب انہوں نے اپنے شہر میں البینزم سے آگاہی دینے والی تنظیموں میں بطور رضاکار کام کرنا شروع کر دیا

کچھ عرصہ پہلے ان میں سب سے بڑی بہن نسیم اختر کو خیال آیا کہ کیوں نہ اپنے عجیب و غریب خاندان کےلیے گنیز ورلڈ رکارڈ میں درخواست دی جائے

نسیم اختر نے اپنے اس خیال کو عملی جامہ پہنایا اور خوش قسمتی سے جلد ہی انہیں جواب بھی موصول ہوگیا اور وہ بھی ایک اچھی خبر کے ساتھ

جی ہاں، ان کی درخواست پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے بھی تصدیق کردی کہ وہ سورج مکھی بہن بھائیوں کی سب سے بڑی تعداد والا خاندان ہیں

آج یہ تمام بہن بھائی شادی شدہ ہیں، لیکن خوشقسمتی سے ان کے بچوں میں سے کوئی بھی سورج مکھی نہیں.

Tags:

Albinism
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستانی نوجوان اسٹارٹ اپ کے لئے 33 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب

Next

دنیا کی مقبول فون کمپنی کا عہد آخرکار اختتام پذیر ہوگیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme