Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

برطانیہ کی عدالت کا جولین اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم

By Akhtar Rasool
اپریل 21, 2022 2 Min Read
0

لندن – برطانیہ کی ایک عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کو عراق اور افغانستان کی جنگوں سے متعلق خفیہ فائلوں کی اشاعت پر مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے امریکا کے حوالے کرنے کا باضابطہ حکم جاری کردیا ہے

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اب برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل پر منحصر ہے, تاہم جولین اسانج اس کے باوجود اپنی حوالگی کی منظوری کے کسی بھی فیصلے کے بعد چودہ روز کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں

وسطی لندن کے ایک مجسٹریٹ کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے نے برطانیہ کی عدالتوں میں طویل عرصے سے جاری قانونی کارروائی کو ایک منطقی انجام کے قریب پہنچا دیا ہے

لیکن جولین اسانج کے وکلا کے پاس 18 مئی تک کا وقت ہے کہ وہ پریتی پٹیل کے سامنے جولین اسانج کی نمائندگی کریں اور ممکنہ طور پر کیس کے دیگر نکات پر مزید اپیلیں شروع کر سکیں

ان کے وکلا نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں کہا کہ ابھی تک ان کی جانب سے دیگر اہم مسائل کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی ہے جو انہوں نے پہلے اٹھائے تھے

انہوں نے کہا کہ اپیل کا یہ علیحدہ عمل یقیناً ابھی شروع ہونا باقی ہے

عدالت کے باہر مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ’اسانج کو حوالے نہ کرو‘ کے نعرے درج تھے اور عدالت کے باہر دیواروں پر پیلے رنگ کی ربنز لگائی گئی تھیں جن پر ’فری اسانج‘ کے ہیش ٹیگز درج تھے

وینزویلا سے تعلق رکھنے والی پچپن سالہ صحافی کیرولینا گریٹرول نے اس فیصلے کو ’برطانیہ میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی موت کا ایک اور دن‘ قرار دیا.

Tags:

AmericaBritish courtJulian AssangeUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عمران خان کا لائیو خطاب، ٹوئٹر پر نیا عالمی ریکارڈ قائم

Next

واشگنٹن میں خطرے کے الارم پر کانگریس کی عمارت خالی، معاملہ کیا تھا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme