Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

برف کے بغیر کھانا ٹھنڈا رکھنے والا سولر فریج

By Akhtar Rasool
مئی 12, 2021 2 Min Read
0

نیویارک: بالخصوص غریب ممالک میں موبائل ریفریجریٹر کی غیرمعمولی ضرورت پڑتی ہے۔ ویکسین کی کولڈ چین کے لیے بھی موبائل ریفریجریٹر بہت ضروری ہوتے ہیں۔ اب شمسی توانائی سے چلنے والا ایک انقلابی ریفریجریٹر بنایا گیا ہے جو انٹرنیٹ کراؤڈ فنڈنگ پر سرِ فہرست ہے

گوسن چلیسٹ مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کرتا ہے۔ اس میں دو خانے بنے ہیں جو منفی چار درجے سینٹی گریڈ تک کی گہری ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔ اپنے خواص کی بنا پر یہ مکمل طور پر آؤٹ ڈور فریج ہے جسے لے کر کہیں بھی جایا جاسکتا ہے

پینتالیس لیٹر گنجائش والا یہ موبائل فریج منفی 20 تک بھی ٹھنڈک پیدا کرسکتا ہے لیکن کسی برف کے بغیر کیونکہ اس کی طاقتور بیٹری ایئرکنڈیشننگ نظام پر کام کرتی ہے۔ طاقتور بیٹری اتنی توانائی جمع کرلیتی ہے جو کسی دھوپ کے بغیر اسے 10 گھنٹے تک سرگرم رکھ سکتی ہے

اس میں بوتل کھولنے کا اوپنر، اٹھانے کی اسٹریپس، اندرونی روشنی، 12 وولٹ کا بیک اپ پاور اور ٹھنڈک کے دو اہم خانے بنائے گئے ہیں۔ ایک جانب فریج ہے اور دوسری جانب فریزر ہے جس میں برف کا نام و نشان موجود نہیں ۔ اس طرح اشیا منجمند ہونے سے محفوظ رہتی ہیں۔ برف کی نمی سے محفوظ اشیا کو آپ فوری طور پر استعمال کرسکتے ہیں

برف نہ ہونے کی وجہ سے اس میں غیرمعمولی گنجائش موجود ہے اور درجہ حرارت کو ٹچ اسکرین سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس میں سافٹ ڈرنکس کے 60 ڈبے، سبزیاں، پھل، گوشت، کھانے، ادویہ اور دیگر سامان رکھا جاسکتا ہے۔ اگر فضا ابرآلود ہوتو اسے براہِ راست اے سی پاور سے بھی چارج کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ اضافی رقم خرچ کرکے پاوربینک خریدا جاسکتا ہے

اس ایجاد کی تعارفی قیمت 1150 ڈالر رکھی گئی ہے جس کی فروخت اس سال جولائی سے شروع ہوگی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یوٹیوب پر سب سے زیادہ بولے جانے والے ابتدائی جملے

Next

15اور 16 مئی کو بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، طوفان کا امکان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme