Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

15اور 16 مئی کو بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ، طوفان کا امکان

By Akhtar Rasool
مئی 12, 2021 2 Min Read
0

کراچی: 15 اور 16 مئی کے درمیان  بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا ایک کم دباؤ بن سکتا ہے، لوپریشر ایریا ممکنہ طور پر طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے

ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق 15 اور 16 مئی کے درمیان بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو بعدازاں ہائی پریشر ایریا میں تبدیل ہوسکتاہے،ہائی پریشر ایریا کے بعد اگلامرحلہ طوفان میں تبدیل ہونا ہے

ان کا کہنا ہے کہ عموما اس قسم کے لو پریشر ایریاز سمندر میں ہی ختم ہوجاتے ہیں مگر اس وقت چونکہ سطح سمندرکے درجہ حرارت بلند ہیں تو امکان ہے کہ لو پریشر طوفان کی شکل اختیار کرلے۔
سردار سرفراز کے مطابق لو پریشرایریا ڈپریشن میں بدلنے کے بعد ہی اس کی شدت اور ممکنہ سمت کے بارے میں تعین ہوسکے گا تاہم اس وقت پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے

غیر سرکاری ویدر اپ کراچی ڈوپلر کے جواد میمن کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے ممکنہ طوفان کو میانمار کی جانب سے توکتے نام دیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ عموما بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان جوکہ مون سون سے قبل تشکیل پاتے ہیں،جن کا رخ عمان،بھارتی گجرات اور پاکستان کے ساحلی مقامات کی جانب متوقع ہوتے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی برسوں کے دوران بحیرہ عرب میں جو سمندری طوفان بنے ہیں، ان کا فاصلہ کراچی کے ساحل سے 650  کلومیٹر تا 1050 کلومیٹر کی دوری تک رپورٹ ہوچکا ہے تاہم یہ دیگر ممالک کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے البتہ اس کے نتیجے میں پاکستان کے ساحلی مقامات بالخصوص بلوچستان کی ساحلی پٹی پر بارشیں ریکارڈ ہو چکی ہیں

غیرسرکاری ویدر اسٹیشنز کے مطابق بحیرہ عرب میں غیرمعمولی سرگرمی کے نتیجے میں  آئندہ آنے والے دنوں میں کراچی کے موسم میں تبدیلی میں متوقع ہے جس میں سمندری ہواؤں کی بندش کے سبب گرمی کی شدت میں اضافے جیسے امکانات شامل ہیں

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

برف کے بغیر کھانا ٹھنڈا رکھنے والا سولر فریج

Next

وزیراعلی کی متوقع گرفتاری ۔ مقتدر حلقوں میں متبادل ناموں پر غور ،پیپلز پارٹی قیادت کے صلاح مشورے ۔نیب کی تیاریاں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme