Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

برگر اور آئس کریم کھانے کے شوقین افراد کے لیے بُری خبر

By Akhtar Rasool
اپریل 17, 2023 2 Min Read
0

اگر آپ برگرز اور آئس کریم کھانے کے بے حد شوقین ہیں تو خبردار ہوجائیں کیونکہ سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فاسٹ فوڈ زیادہ کھانے سے ڈپریشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق سے معلوم ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ برگرز اور آئس کریم کھاتے ہیں، وہ بے چینی، موڈ میں مسلسل تبدیلی اور بائی پولر ڈس آرڈر جیسے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوشت اور ڈیری مصنوعات میں گلائسین اور امینو ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو دماغ کو سگنلز پہنچنے میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے مطابق 2020ع میں ایک اندازے کے مطابق دو کروڑ دس لاکھ امریکی شہری ڈپریشن کا شکار ہیں، جبکہ ساؤتھ ویسٹ نیوز سروس کے مطابق امریکا میں ڈپریشن سے منسلک طبی اخراجات پر سالانہ 326 ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں

سائنسدان مارٹیمیانوف اور ان کی ٹیم طویل عرصے سے اس دریافت پر کام کر رہی تھی

سائنس کے مطابق زیادہ کیلوریز اور چکنائی والی غذائیں اور جن میں سوڈیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، وہ غذا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں، مثال کے طور پر ایک برگر میں پانچ سو کیلوریز، پچیس گرام (fat) چربی ، چالیس گرام کاربوہائیڈریٹ، دس گرام چینی، اور ہزار ملی گرام سوڈیم ہوتا ہے، جو آپ کے جسم میں تباہی کا باعث بن سکتے ہیں

برگر کھانے کے پندرہ منٹ بعد آپ کے جسم میں گلوکوز میں اچانک اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے چند گھنٹوں بعد آپ کو دوبارہ بھوک کا احساس ہوتا ہے۔ اس عمل میں مسلسل اضافے سے مستقبل میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

اس لیے سائنسدانوں نے مشورہ دیا ہے کہ جو روزانہ یا ہفتے میں دو سے زائد بار برگرز اور آئس کریم کھاتے ہیں وہ افراد اپنی غذا میں تبدیلی لائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی بیماری سے بچ سکیں۔

Tags:

beef burgerBurgerburger kingburger recipechicken burgerchicken burger recipechicken crispy burger recipecrispy burger recipecrispy chicken burger recipehomemade ice creamhow to make ice creamIce Creamice cream cakeice cream cake recipeice cream cake tutorialice cream recipeice cream sundaeice cream sundae recipeice cream without the machinejapanese burgerspandan ice creamprosperity burger singaporetips and tricks for kids
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دل کے مریض افراد کے لیے دورانِ سفر اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے چند تجاویز

Next

بوریت کسی بھی کام میں عدم دلچسپی سے کہیں بڑھ کر ہے۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme