Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

برگر کھانے کے دوران خاتون کے منہ میں انسانی انگلی آگئی

By Akhtar Rasool
ستمبر 21, 2021 2 Min Read
0

لاپاز : کیسا لگے گا اگر کسی ریسٹورنٹ میں اپنے من پسند برگر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے برگر کے ساتھ انسانی انگلی بھی دانتوں کے درمیان آ جائے..؟ یقیناً یہ الفاظ پڑھ کر اور اس کا تصور کرتے ہی آپ نے جھرجھری لی ہوگی!

لیکن ایسا بولیویا کی ایک خاتون اسٹیفنی بینتیز  کے ساتھ حقیقت میں ہوا ہے، انہوں نے مقامی اسٹور سے برگر خریدا اور گھر پہنچ کر اسے کھانا شروع کیا تو انہیں منہ میں کسی عجیب شے کا احساس ہوا، جب انہوں نے اسے نکال کر دیکھا تو وہ کچھ اور نہیں، بکلہ انسانی انگلی تھی!

اسٹیفنی نے اس ہولناک واقعے کی اطلاع فورا ریسٹورنٹ کے مینیجر اور پولیس کو کی، اسٹیفنی نے اپنی فیسبک پوسٹ میں اس ہولناک واقعے کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’برگر کھاتے ہوئے میں نے انسانی انگلی بھی چبا لی۔‘

انہوں نے اپنی پوسٹ میں برگر سے نکلنے والی انگلی کی تصویر اور وڈیو بھی شیئر کی۔ وڈیو میں انہیں برگر شاپ کے مینیجر سے گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو انہیں کہہ رہے ہیں کہ ’مجھے بتائیے، آپ کو کیا چاہیے، وہ ہم آپ کو دے دیں گے۔‘

اسٹیفنی کی اس وڈیو کو اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور ممکن ہے یہ سطور پڑھتے وقت اس تعداد میں کہیں زیادہ اضافہ ہو چکا ہو

وڈیو وائرل ہونے کے بعد کمپنی کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل یہ انگلی ان کے ایک ملازم کی ہے، جو کہ گوشت کاٹتے وقت کٹ گئی تھی اور اسی گوشت سے بننے والا برگر غلطی سے اسٹیفنی کو فروخت کردیا گیا

ریستوران کے ترجمان کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ڈائریکٹر ایڈسن کلار کا کہنا تھا کہ کام کے دوران کمپنی کے ایک ورکر کی انگلی کٹ گئی تھی۔ تاہم انسانی انگلی کے برگر میں شامل ہونے کی غفلت پر اس کی متعلقہ برانچ کو عارضی طور پر بند کرتے ہوئے کمپنی پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب عام کمپیوٹر پر پورے انسانی جینوم کی پروسیسنگ منٹوں ممکن

Next

سیکورٹی خدشات، انگلینڈ کا بھی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme