Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بزرگ قوم پرست رہنما حئی بلوچ حادثے میں جاں بحق

By Akhtar Rasool
فروری 25, 2022 1 Min Read
0

کوئٹہ: بلوچ بزرگ قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالحئی کی گاڑی کو بہاولپور میں حادثہ پیش آیا، حادثے میں وہ جانبر نہ ہو سکے

حادثے کے بعد ڈاکٹر عبدالحئی میت کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ، بعد ازاں ان کی میت کو آبائی علاقے بولان منتقل کیا جارہا ہے

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور بی ایس او کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ان کا شمار ملک کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، وہ 1970ع کے انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے

واضح رہے کہ گذشتہ سال ستمبر میں ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ پر قاتلانہ حملے میں وہ زخمی بھی ہوئے تھے

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک سینئر اور بزرگ سیاستدان تھے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور صوبے کےحق اور مفاد کو مقدم رکھا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ایک زیرک سیاستدان تھے

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیرعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مرحوم کی بلنددرجات کے لیےدعا کی

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے عبدالحئی بلوچ کےانتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک قوم پرست رہنما سے محروم ہو گیا.

Tags:

Baloch NationBaloch NationalistDr. Hahi Balochi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یوکرین پر روسی حملے کے بعد پاکستان، شہریوں کے انخلا کیلئے متحرک

Next

یوکرین پر روس کا حملہ: امریکی صدر بائیڈن یوکرین میں امریکی فوجیں کیوں نہیں بھیج رہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme