Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بعض لوگوں کے کانوں سے شور کی آوازیں کیوں آتی رہتی ہیں؟

By Akhtar Rasool
جنوری 7, 2023 3 Min Read
0

کان انسان جسم کے اہم ترین عضو میں شامل ہیں اور ان ہی کی مدد سے انسان دوسری کی بات کو سن کر انہیں جواب دینے کے قابل ہوتا ہے

کانوں کا شمار بھی جسم کے ان اعضا میں ہوتا ہے، جو انتہائی حساس ہوتے ہیں اور تھوڑے سے انفیکشن اور الرجی سے بھی ان میں مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں

اگرچہ کانوں کی متعدد بیماریاں ہیں اور ان کا علاج بھی موجود ہے لیکن عام لوگوں کو کانوں سے شور کی آوازیں آنے یا پھر ان میں گھنٹیاں بجنے کی شکایت ہوتی ہے، جو بعض مرتبہ ڈپریشن کا سبب بھی بنتی ہے

ماہرین کے مطابق کانوں سے مسلسل شور کی آوازیں آنے یا گھنٹیوں کے بجنے کے مسئلے کو طب کی دنیا میں ’ٹینائٹس‘ (Tinnitus) کہتے ہیں اور اس کا سامنا دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کو ہوتا ہے

’ٹینائٹس‘ (Tinnitus) دراصل کوئی بڑی بیماری نہیں بلکہ ایک شکایت یا علامت ہے، جو عام طور پر جسم میں دوسرے مسائل کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے

’ٹینائٹس‘ کے دوران انسان کو اپنے ایک یا پھر دونوں کانوں سے ہر وقت شور اور گھنٹیوں سمیت مختلف اقسام کی آوازیں سنائی دیتی ہیں اور یہ آوازیں سناٹے یا خاموشی کے وقت اور بھی زیادہ تیزی سے سنائی دیتی ہیں

’ٹینائٹس‘ میں مبتلا ہونے والے افراد کو کانوں میں شور، گھنٹیوں بجنے، عجیب آواز کے گونجنے، کسی کے ہنسنے، پردوں کی طرح چہچہانے سمیت دیگر طرح کی آوازیں سننے کا احساس ہوتا ہے

عام طور پر کانوں میں آواز گونجنے کی آوازیں رات کے وقت زیادہ شدید ہوجاتی ہیں اور نیند کے لیے بسترے پر جانے کے بعد ان میں مزید شدت پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ شاذ و نادر صورتوں میں کانوں سے آنے والی آوازیں متاثرہ شخص کے دل کی دھڑکن سے بھی مل جاتی ہے اور متاثرہ فرد کو شدید ڈپریشن اور پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے

ماہرین صحت کے مطابق اس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے عام وجوہات یہ ہیں:

کانوں میں ریشہ جمع ہونے سے ان کا بند ہوجانا

کانوں کے پردوں میں انفیکشن ہوجانا

کانوں کے اندر موجود ہڈی میں سوزش یا انفیکشن ہونا

کانوں میں ہوا کے دباؤ میں رکاوٹ

سر یا گردن پر چوٹ لگنا

بیماری کی وجہ سے مسلسل ہائی ڈوز اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال

کینسر، ایچ آئی وی اور دیگر موذی بیماریوں کی ادویات کا استعمال

اینٹی ملیریا ادویات کا استعمال

بلڈ پریشر، ذہنی دباؤ، پریشانیاں

ذیابیطس، خون کی کمی، تھائراڈ میں مسائل

الرجی، دل کے امراض کی ادویات کا استعمال، مدافعتی و اعصابی کمزوری وغیرہ

مذکورہ وجوہات کے علاوہ بھی دیگر اسباب ہو سکتے ہیں

’ٹینائٹس‘ کے مسئلے کے لیے کان، ناک اور گلے کے ماہر ڈاکٹر کو دکھانا ہی سب سے بہترین آپشن ہے اور وہی مرض کی درست تشخیص کرنے کے بعد ادویات فراہم کر سکتا ہے

عام طور پر اس کے لیے ڈاکٹرز کچھ خصوصی اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی الرجی ادویات دیتے ہیں، اس کے ساتھ متاثرہ افراد کو کانوں اور ناک کے ڈراپس بھی دیے جاتے ہیں

علاوہ ازیں مریض کے مکمل چیک اپ کے بعد ڈاکٹر متاثرہ فرد کو طاقت کی ادویات سمیت مدافعتی اور اعصابی کمزوری کو دور کرنے والی ادویات بھی دے سکتے ہیں

بعض لوگوں کا ’ٹینائٹس‘ کا مسئلہ کچھ ہفتوں بعد خود ہی ٹھیک ہوجاتا ہے، لیکن کئی افراد کو کئی ماہ تک اس کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے

علاوہ ازیں کچھ کیسز میں ’ٹینائٹس‘ کا مسئلہ سنگین بھی ہو سکتا ہے اور متاثرہ شخص کو باقی زندگی اسی کے ساتھ بھی گزارنی پڑ سکتی ہے لیکن ماہرین اور ادویات کی مدد سے کانوں کی آوازوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Tags:

causes of ringing in earsear ringingearshow to stop ringing in earshow to stop ringing in the earshow to treat ringing in the earsringingringing earsringing in earsringing in ears treatmentringing in right earringing in the earsringing in the ears spiritual meaningringing in the ears tinnitus treatmentringing of the earsstop ringing in earstinnitus ringing in the earswhat causes ringing in earswhy do i have ringing in my ears
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی پر گریبان پکڑ کر زمین پر پٹخنے کا الزام

Next

سفید ہاتھی میانمار کے فوجی آمروں کا لاڈلا کیوں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme