Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی پر گریبان پکڑ کر زمین پر پٹخنے کا الزام

By Akhtar Rasool
جنوری 7, 2023 4 Min Read
0

برطانوی شہزادے ہیری کی یادداشتوں پر مبنی کتاب سے مختلف انکشافات پر مبنی رپورٹس منظرِ عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب ’اسپئر‘ میں لکھا ہے کہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی ایک بحث میں تلخی بڑھنے پر اُن کے بڑے بھائی ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور انہیں دھکا دیا

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے برطانوی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہزادہ ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب میں اس واقعے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ واقعہ 2019ع میں ان کی لندن کی رہائش گاہ کے کچن میں پیش آیا

اپنی کتاب میں اڑتیس سالہ ہیری نے لکھا ہے ”میرے بڑے بھائی ولیم نے میری اہلیہ میگھن مارکل کو ’مشکل‘، ’ناشائستہ‘ اور ’بدمزاج‘ کہا تھا. اس پر تلخ ہوئی تو انہوں (ولیم) نے میرا گریبان پکڑ لیا، میرا گلے کا ہار توڑ ڈالا اور مجھے زمین پر گرا دیا۔ میں زمین پر گرا تو میری پیٹھ کے نیچے کتے کو کھانا دینے والا پیالہ دب کر ٹوٹ گیا اور اس کے ٹکڑے میرے جسم میں کھب گئے‘‘

شہزادہ ہیری نے لکھا ”ولیم نے میری توہین کی اور کہا کہ وہ میری مدد کر رہا ہے۔ میں نے کہا یہ کیسی مدد ہے اور کیا واقعی تم مدد کرنے میں سنجیدہ ہو؟ میرے اس تبصرے پر بھائی غصے میں آگیا اور میرے پیچھے کچن میں بھی پہنچ گیا۔ میں نے کچن میں غصہ ٹھنڈا کرنے کے لئے ولیم کو پانی کا گلاس دیا اور کہا کہ تم سے اس حالت میں بات نہیں کرسکتا۔ میں نے جھگڑے کا اپنی بیوی میگھن کو نہیں بتایا لیکن تھراپسٹ فوری بلوانا پڑا۔ بعد میں میگھن نے میرے جسم پر خراشیں اور زخم دیکھے تو افسردہ ہو گئی“

اخبار کے مطابق ہیری نے لکھا ہے کہ اس واقعے کے بعد ولیم افسردہ نظر آئے اور انہوں نے معافی بھی مانگی۔ ساتھ ہی وہ پلٹے اور کہا ’تمہیں یہ سب میگ کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے‘

اس پر ہیری نے پوچھا: ’’آپ کا مطلب ہے کہ آپ نے مجھ پر حملہ کیا؟‘‘ اس پر ولیم نے ہیری کو ان کے پیار کے نام ’ہیرولڈ‘ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’میں نے تم پر حملہ نہیں کیا‘‘

یہ تازہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ولیم اور ہیری کے والد اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس رواں برس مئی میں ہونے والی اپنی تاجپوشی کی تیاری کر رہے ہیں۔ وہ گزشتہ برس ستمبر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے

اپنی خود نوشت میں شہزادہ ہیری نے شاہی روایات پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ شاہی اور اشرافیہ کی روایات کے مطابق پہلا بیٹا ہی اعزازات، طاقت اور خوش قسمتی کا وارث کیوں ہوتا ہے؟

انہوں نے لکھا ہے ”شاہی روایات میں دوسرا بیٹا فالتو ہوتا ہے، جس کی وجہ سے جھگڑے ہوتے ہیں۔ شہزادہ ولیم نے وارث ہونے کا تاثر دیا اور مجھے فالتو ہونا پسند نہیں تھا“

ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے شاہی خطابات رکھنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارچ 2020ع میں باضابطہ طور پر شاہی ذمے داریوں سے دست بردار ہوگئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ میڈیا کی ہراسانی سے دور امریکہ میں ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں

گزشتہ دنوں شہزادہ ہیری نے برطانوی اور امریکی نشریاتی اداروں کو دیے گئے انٹرویوز میں بھی شاہی خاندان کے اپنی اہلیہ سے متعلق رویے کے بارے میں شکایات کا اظہار کیا تھا

شاہی ذمے داریوں سے دست برداری کے بعد شاہی جوڑے نے معروف امریکی میزبان اوپرا ونفری کو دیے گئے انٹرویو میں پہلی بار کئی تہلکہ خیز انکشافات کیے تھے

اس انٹرویو میں شہزادی میگھن مارکل نے شاہی خاندان پر نسل پرستانہ برتاؤ کا بھی الزام عائد کیا تھا، جبکہ شہزادہ ہیری نے کہا تھا کہ وہ یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ شاہی خاندان نے اُن کا اور ان کی اہلیہ کا ساتھ نہیں دیا اور من گھڑت کہانیوں کے ذریعے اُن پر حملے کیے گئے

گزشتہ برس آن لائن وڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم ’ہیری اینڈ میگھن‘ کے لیے انٹرویوز میں بھی شاہی خاندان اور برطانوی میڈیا میں معروف شخصیات کی نجی زندگی کی تصویریں اور سرگرمیوں کی تصویر کشی کرنے والے ’پاپارازیوں‘ سے متعلق کئی شکایات اور خدشات کا اظہار بھی کیا گیا تھا

اس دستاویزی فلم کے لیے اپنے انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ برطانیہ نہ چھوڑتے تو ان کی اہلیہ کا انجام بھی ان کی والدہ لیڈی ڈیانا جیسا ہوتا

تاہم اپنے حالیہ انٹریو میں شہزاہ ہیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے والد اور بھائی کو واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن شاہی خاندان نے کبھی مفاہمت کے لیے آمادگی ظاہر ہی نہیں کی

شہزادہ ہیری نے اپنی زندگی اور شاہی خاندان کے حوالے سے برطانیہ کے آئی ٹی وی چینل کو بھی ایک انٹرویو دیا ہے، جو رواں ہفتے نشر ہوگا

واضح رہے کہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی خودنوشت ’اسپیئر‘ کی اشاعت گو کہ اگلے ہفتے تک کے لیے موخر ہو گئی ہے، لیکن اس کا ہسپانوی ترجمہ غلطی سے جمعرات کے روز بازار میں آ گیا۔ حالانکہ بعد میں اسپین میں اس کی کاپیاں دکانوں سے فوراً ہٹالی گئیں، لیکن اس وقت تک یہ کتاب میڈیا کے ہاتھ لگ چکی تھی

شہزادہ ہیری کے ’اسپیئر‘ کی اشاعت پر آئندہ منگل تک کے لیے روک لگا دی گئی ہے، لیکن برطانوی اخبار ’گارڈیئن‘ کے امریکی ایڈیشن نے کتاب میں کیے گئے بعض ’دھماکہ خیز‘ انکشافات شائع کر دیے ہیں۔

Tags:

harryharry and meghanmeghan markle and prince harrymeghan markle prince harryPrince Harryprince harry and meghan markleprince harry bookprince harry book releaseprince harry interviewprince harry meghan markleprince harry memoirprince harry memoir spareprince harry new bookprince harry prince williamprince harry spareprince harry spare bookprince williamprince william prince harrysparespare harry bookspare prince harry
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”ہیری! آپ نے جنہیں قتل کیا وہ شطرنج کے مہرے نہیں، انسان تھے“ انس حقانی

Next

بعض لوگوں کے کانوں سے شور کی آوازیں کیوں آتی رہتی ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme