Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کا شارع فیصل پر داخلہ بند

By Akhtar Rasool
جولائی 10, 2021 2 Min Read
0

کراچی : کراچی کی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لئے شارع فیصل کو نوگو ایریا قرار دے دیا ہے

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لئے شارع فیصل نوگو ایریا قرار دیتے ہوئے بغیر ہیلمٹ سفر  کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردیں ہیں اور چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے

اعلامیے کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شارع فیصل پر ٹریفک پولیس کی مزید نفری لگ ادی گئی ہے. ٹریفک پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ موٹرسائیکل چلانے والے شہری ہیلمٹ ضرور استعمال کریں

پولیس کے مطابق شہر میں حادثاتی اموات میں اضافے پر اس کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نے بغیر  ہیلمٹ والوں پر چالان کرکے بھاری جرمانہ عائد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے

یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد، دہشت گردی میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے

ڈی آئی جی موٹر وے پولیس علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں سالانہ پانچ ہزار افراد مارے جاتے ہیں، لیکن ٹریفک حادثات میں تیس ہزار سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں

علی شیر جاکھرانی کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کے دوران مرنے والوں میں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے

انہوں نے ہدایت کی کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، کیونکہ ہیلمٹ کا استعمال حادثے میں گہری چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے.

Tags:

ChallanHelmetKarachiTraffic
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ایس ٹی، جے ایس ٹی ٹیسٹ، وزیر تعلیم کی زیر صدارت اہم اجلاس۔

Next

سکھر، مگر مچھ کا چار سالہ بچی اور ماں پر حملہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme