Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پی ایس ٹی، جے ایس ٹی ٹیسٹ، وزیر تعلیم کی زیر صدارت اہم اجلاس۔

By Akhtar Rasool
جولائی 9, 2021 2 Min Read
0

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی صدارت میں محکمہ تعلیم کا ایک اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے سید میر محمد شاہ، رجسٹرار سکھر آئی بی اے ڈاکٹر زاہد حسین کھنڈ، آئی ٹی ایکسپرٹ ظفر احمد، ڈائریکٹر ایچ آر محمد جنید اور دیگر موجود تھے

اجلاس میں پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے ٹیسٹ کے طریقہ کار، سینٹرز، امیدواروں کی بائیومیٹرک حاضری اور صاف و شفاف فوری نتائج سمیت دیگر پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی

اجلاس میں سندھ میں پی ایس ٹی اور جےای ایس ٹی کی 46 ہزار 500 سے زائد اسامیوں کے لئے ملنے والی 5 لاکھ درخواستوں اور ان کے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈویژن کی سطح پر 6 ڈویژن کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ کا انعقاد کیا جائے گا

وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ ہر سینٹرز کی روزانہ ہونے والے ٹیسٹ کی مکمل سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کی جائے گی

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیسٹ کے شفاف انعقاد اور اس کے میرٹ پر نتائج کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں جائیں

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کی بھرتی مکمل میرٹ پر ہو تاکہ اس کے مثبت نتائج ہمیں میسر آسکیں، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی ایسا معاملہ ہو کہ امیدواروں کو یہ محسوس ہو کہ اس کو کھلے اور صاف و شفاف طریقے سے ٹیسٹ دینے کا موقع نہ ملے

انہوں نے مزید کہا کہ نتائج کے شفاف ہونے کے لئے بھی تمام اقدامات کو بروئے کار لیا جائے اور اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے

وائس چانسلر آئی بی اے سکھر کا کہنا تھا کہ اس بار ٹیسٹ کا انعقاد ڈویژن کی سطح پر ہوگا اور ٹیسٹ پہلے مرحلے میں پی ایس ٹی اور دوسرے مرحلے میں جے ای ایس ٹی کے منعقد ہوں گے۔ ٹیسٹ کا انعقاد ماہ اگست کے دوسرے ہفتہ میں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر امیدوار کی انفرادی جوابی شیٹ ہوگی، جس پر اس کی تصویر اور مکمل معلومات پہلے سے ہی درج کی ہوگی

وائس چانسلر آئی بی اے سکھر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے بعد امیدوار آئی بی اے سکھر کی ویب سائٹ پر جاکر اپنی جوابی شیٹ اور جوابی کی ازخود بھی چیک کرسکے گا۔

Tags:

EDUCATION SINDHNew CandidateSindh
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ارطغرل غازی پر علامہ محمد اقبال کی خواہش پر چراغ حسن حسرت کی لکھی گئی تاریخی کتاب

Next

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل کا شارع فیصل پر داخلہ بند

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme