Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بلغاریہ کے قانون ساز کا یورپی پارلیمان میں نازی سلیوٹ

By Akhtar Rasool
فروری 18, 2022 2 Min Read
0

اسٹراسبرگ – بلغاریہ کے ایک قوم پرست قانون ساز نے یورپی پارلیمنٹ کے چیمبر میں نازی سلیوٹ کیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا، جب پولینڈ اور ہنگری میں قانون کی حکمرانی کے حوالے سے بحث جاری تھی

اسٹراسبرگ میں واقع یورپی پارلیمان میں بحث جاری تھی کہ اس دوران بلغاریہ کی قوم پرست جماعت ”وی ایم آر او“ کے رکن اینگل جومباسکی نے وہاں سے نکلتے ہوئے مبینہ طور پر نازی سلیوٹ کیا

واضح رہے کہ ”وی ایم آر او“ یورپی پارلیمنٹ میں موجود اس دھڑے سے وابستہ ہے، جو یورپی یونین کی حکمرانی کے خلاف اور قوم پرستی کے حق میں ہے۔ یورپی یونیں میں موجود انتہائی دائیں بازو کے اس گروپ کا نام یورپی کنزرویٹو اینڈ ریفارمسٹ (ای سی آر) ہے

رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمانی چیمبر میں بحث کے دوران جومباسکی کا کہنا تھا کہ”ہم آپ کو اس کی کبھی اجازت نہیں دیں گے کہ ہمیں یہ بتائیں کہ ہمیں کیا کہنا اور کیا کرنا چاہیے؟ اوربان اور فیڈز زندہ باد، بلغاریہ اور ہماری قومی ریاست زندہ باد، قوموں کا یورپ زندہ باد۔‘‘

اپنے ٹوئٹر پر انہوں نے یورپی عدالت انصاف کے اُس فیصلے کو بھی گھناؤنا قرار دیا، جو ان ممالک کے فنڈز روکنے کی اجازت دیتا ہے، جہاں قانون کی حکمرانی کی خلاف ورزی ہو گی

خیال رہے کہ ہنگری اور پولینڈ نے اس قانون کے خلاف اپیل کر رکھی تھی، جسے گزشتہ روز ہی یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت نے مسترد کیا ہے

ہنگری اور پولینڈ میں قانون کی حکمرانی یورپی یونین کے اندر ایک طویل عرصے سے متنازعہ مسئلہ بنی ہوئی ہے۔ یورپی کمیشن پولینڈ میں ہونے والی عدالتی اصلاحات کے خلاف ہے۔ یورپی یونین کے مطابق ان متنازعہ اصلاحات سے ججوں کی آزادی کو نقصان پہنچتا ہے۔ موجودہ وارسا حکومت یورپی یونین کے قانون پر پولش قانون کی ترجیح دیتی ہے اور یورپی یونین کو اس نقطے پر اعتراض ہے

ہنگری کے معاملے میں یورپی کمیشن نے عوامی معاہدوں کے اجراء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین کے مطابق ایسا کرنا مفادات کے تصادم اور یورپی یونین کے فنڈز کے غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے

دوسری جانب نازی سیلیوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اٹلی سے تعلق رکھنے والی یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر پینا پچیرنو کا کہنا ہے کہ کیمروں کی مدد سے چیک کیا جائے گا کہ اصل میں ہوا کیا تھا، یہ دیکھا جائے گا کہ فاشسٹ سلیوٹ مارا گیا یا نہیں۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا ”ہم کسی بھی طرح فاشسٹ اشاروں اور علامتوں کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر ایسا کیا گیا ہے تو یہ انتہائی سنگین ہے اور پابندیاں لگائی جائیں گی۔‘‘

ان کا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ بربریت اور فاشزم کے خلاف جمہوریت کی زندہ یادگار ہے

یورپی پارلیمان میں جرمن قانون ساز منفریڈ ویبر کا کہنا تھا کہ وہ ”سخت سے سخت الفاظ میں‘‘ اس سلیوٹ کی مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہا ”یہ یورپی پارلیمانی اقدار کے بالکل برعکس ہے۔ ہم فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

Tags:

Bulgarian Law MakerBulgarian MinisterEuropean ParliamentNazi SaluteParliament
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا اسرائیلی بحریہ کے ساتھ امریکی بحری مشقوں میں پاکستان بھی شامل تھا؟

Next

روس نے امریکا کے سفارتی مشن کے ڈپٹی چیف کو ملک بدر کردیا ”روس جنگ کے بہانے تلاش کر رہا ہے“ امریکا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme