Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کیا اسرائیلی بحریہ کے ساتھ امریکی بحری مشقوں میں پاکستان بھی شامل تھا؟

By Akhtar Rasool
فروری 18, 2022 2 Min Read
0

کراچی – اسرائیلی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان، سعودی عرب اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ امریکی قیادت میں ہونے والی مشق میں حصہ لیا ہے، جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں

تفصیلات کے مطابق انگریزی میں شایع ہونے والے ڈان اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 31 جنوری کو شروع ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم مشق (آئی ایم ایکس) میں ساٹھ افواج کے نو ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرکا میں پاکستان، سعودی عرب، عمان، کوموروس، جبوتی، صومالیہ اور یمن بھی شامل تھے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں

ان کے علاوہ متعدد ممالک جن کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات حال ہی میں معمول پر آئے ہیں، مثلاً متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی مشقوں میں شرکت کی، بحرین امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کی میزبانی کرتا ہے

امریکی بحریہ نے کہا کہ ہر دو سال ہونے والی یہ مشق 2012 میں شروع کی گئی تھی اور یہ ‘مشرق وسطٰی میں سب سے بڑی کثیر الاقوامی بحری مشق’ بن گئی ہے

رپورٹ میں اسرائیلی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ اسرائیل کی ان ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں میں پہلی شرکت تھی، جن کے ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں

اسرائیلی بحریہ کے سربراہ ڈیوڈ سلاما نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی مشق میں ان کی شرکت ‘طاقت، باہمی سیکھنے اور تزویراتی شراکت داری پر مبنی ہمارے بحری بیڑوں کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے’

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بحریہ ‘ہمارے امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر سمندری میدان میں دہشت گردی کو روکنے اور خطے کے پانیوں کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے’۔

امریکی پانچویں بحری بیڑے کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کاپر، جنہوں نے گزشتہ ماہ ڈیوڈ سلاما، وزیر دفاع بینی غانتز اور وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے ملاقاتیں کی، انہوں نے بھی دونوں بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا

بریڈ کاپر نے کہا کہ یہ مشترکہ مشق بین الاقوامی امن و امان کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے، یہ ہمارے باہمی تعاون کو بڑھانے کا ایک خاص موقع ہے کیونکہ ہم اپنے بحری تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں

نومبر میں اسرائیلی بحریہ نے بحیرہ احمر میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ ساتھ پانچویں بیڑے کی قیادت والی مشق میں حصہ لیا جس کے بارے میں اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ‘اس کا مقصد اسرائیلی بحری اثاثوں کے خلاف ایران کے حالیہ حملوں کے ردعمل کے طور پر کام کرنا تھا’

Tags:

IsraelMilitary's ExercisePakistanUS naval exercisesUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بپی لہری کا سونا اور مائیکل جیکسن سے ملاقات

Next

بلغاریہ کے قانون ساز کا یورپی پارلیمان میں نازی سلیوٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme