Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بلوچستان: حق دو تحریک کی احتجاجی ریلی، ہدایت الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ

By Akhtar Rasool
اپریل 25, 2023 2 Min Read
0

حق دو تحریک کی جانب سے عوام کی ایک بڑی تعداد نے ساحلی شہر گوادر، تربت، پسنی اور اورماڑہ میں تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کی گرفتاری اور سیاسی کارکنوں و دیگر افراد کی جبری گمشدیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک کثیر تعداد موجود تھی

حق دو تحریک کے کارکنان نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، جن پر ان کے مطالبات درج تھے، مختللف سڑکوں پر مارچ کے بعد میرین ڈرائیو پر جمع ہوئے اور سید ظہور شاہ ہاشمی ایونیو پہنچے، جہاں اجلاس منعقد کیا گیا

حق دو تحریک کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر حسین واڈیلہ، یعقوب جوسکی، اکرام فدا اور جبری طور پر لاپتا کیے گئے عظیم بلوچ کی ہمشیرہ نے ریلی سے خطاب کیا۔ مقررین نے حق دو تحریک کے سربراہ کی گرفتاری اور ان کی تین ماہ سے جیل میں قید کی مذمت کی

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں دو قانون ہیں، ایک قانون طاقت ور سرداروں اور دوسرا قانون حق دو تحریک کے رہنما، ماہل بلوچ اور دیگر لاپتا افراد کے لیے ہے

حق دو تحریک کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر حسین واڈیلہ نے بتایا کہ ہم اپنے حقوق کی بات کر رہے ہیں، جس کی ضمانت آئین اور ملک کے دیگر قوانین نے دی ہے جس سے حکومت ہمیں محروم کر رہی ہے

لاپتا افراد کے حوالے سے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہل خانہ اور وارث صوبے میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں لیکن کوئی ریاستی ادارہ اس کا نوٹس نہیں لے رہا جبکہ مزید افراد لاپتا ہو رہے ہیں

انہوں نے فوری طور پر مولانا ہدایت الرحمٰن، ماہل بلوچ کی رہائی اور عظیم بلوچ، رفیق اومان، دین محمد بلوچ و دیگر لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اسی طرح کی احتجاجی ریلیاں تربت، پسنی اور اورماڑہ میں بھی نکالی گئیں

ریلی سے قبل حق دو تحریک کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر حسین واڈیلہ کا اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ عید لوگوں کے لیے خوشی کا دن ہے، لیکن بلوچستان میں یہ دن کئی سالوں سے غم کی علامت بن چکا ہے، کیونکہ کئی مائیں بہنیں اور بچے جبری طور پر گم کیے گئے اپنے پیاروں کے منتظر ہیں۔

Tags:

baloch gwadar protestbalochistan huq do tehreekgwadar cpec protestGwadar Protestgwadar protest newsgwadar protest todaygwadar protestsgwadar residents protestgwadar residents protests for basic rightsgwadar women protestmassive protests in gwadarprotest in gwadarprotest in gwadar todayprotest in karachiprotests erupt in pakistan gwadarprotests in gwadartoday protest in gwadarwomen protest rally held for the rights of gwadar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پشاور: موجودہ صنعتی علاقے کے قریب دو ہزار سال قدیم صنعتی علاقہ دریافت!

Next

پاکستان میں ملیریا کے پھیلاؤ کی وجہ ماحولیاتی تباہی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme