Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بلوچستان: گوگل کے تعاون سے ڈجیٹل تعلیم کی فراہمی کا منصوبہ اور طالب علموں کے لیے اسکالرشپ

By Akhtar Rasool
اپریل 8, 2023 2 Min Read
0

حکومتِ بلوچستان اور ٹیک ویلی کے درمیان ایک ہزار نوجوانوں کو گوگل کے تعاون سے تربیت دینے کے لیے اسکالرشپس دینے کا معاہدہ طے پایا ہے

اعلامیے کے مطابق حکومت بلوچستان اور آئی ٹی فرم ٹیک ویلی کے درمیان ہونے والے معاہدے کا مقصد نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم دلانے اور روزگار کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے

حکومت بلوچستان اور ٹیک ویلی کے درمیان 5 اپریل کو ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو ٹیک ویلی گوگل کے اشتراک سے مجموعی طور پر پانچ لاکھ ڈالرز مالیت کی اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی

اس پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے

ٹیک ویلی پاکستان کے مطابق یہ ٹیک ویلی اور حکومتِ بلوچستان کے درمیان پہلا معاہدہ ہے، جس میں محکمہِ کالجز، محکمہِ ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن، محکمہِ تعلیم، محکمہِ سائنس انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہِ لیبر اینڈ مین پاور، محکمہِ انڈسٹریز اینڈ کامرس اور محکمہِ صحت کے ساتھ شراکت داری شامل ہے

ٹیک ویلی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے گوگل ملازمین کے ذریعے سکھایا اور تیار کیا جاتا ہے

سیکریٹری اطلاعات بلوچستان حمزہ شفقات کا کہنا تھا ”ہمارا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید ترین ڈجیٹل ٹولز اور سرٹیفیکیشن تک رسائی فراہم کر کے ان کو ترقی دینا ہے“

اس منصوبے کے تحت پراجیکٹ مینجمنٹ، یو آئی / یو ایکس ڈیزائن، ڈجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس، سپورٹ اور آٹومیشن، ڈیٹا اینالیٹکس اور سائبر سکیوریٹی جیسے کام کے لیے تیار مہارتوں میں سرٹیفکیشنز کے لیے وظائف فراہم کیے جائیں گے

چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے معاہدے کے بعد ذرائع ابلاغ کو بتایا ”یہ ڈجیٹل دور ہے اور ہم نے ٹیک ویلی کو بلوچستان میں دفتر قائم کرنے کا بھی کہا ہے، جس سے نوجوانوں کوگھر بیٹھے روزگار کے مواقع بھی ملیں گے۔ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ان کا فوکس درست سمت کی طرف ہو۔“

عبدالعزیز عقیلی کا کہنا تھا ”وفاقی سطح پر گوگل اور ٹیک ویلی کے تعاون سے ’اسکول آن ویلز‘ کا منصوبہ بھی شروع کیا جارہا ہے، جس کے تحت بلوچستان کی حکومت دس بسیں فراہم کرے گی، جن سے ٹیکنالوجی بیسڈ اسکول قائم کیے جائیں گے۔ یہ بسیں صوبے کے مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو تعلیم دیں گی“

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیک ویلی پاکستان کے منصوبوں سے شعبہِ تعلیم ، آئی ٹی، لیبر اور انڈسٹریز اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

کیا۔

یہ پاکستان کا تیسرا صوبہ ہے جہاں گوگل کی جانب سے یہ منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے اور اسے رواں ماہ گوگل کیرئیر سرٹیفیکیشن کے لیے وظائف دیے گئے ہیں۔ اس سے قبل COLLABS کے تعاون سے خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو پانچ ہزار وظائف دیے جا چکے ہیں اور گوگل نے سندھ کے نوجوانوں میں وظائف بھی تقسیم کیے ہیں۔ گوگل کا یہ پروگرام جامع ہے اور خواتین اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کو مساوی مواقع فراہم کرتا ہے۔

Tags:

balochistan jobs and scholarshipbalochistan scholarshipbalochistan scholarship 2021balochistan scholarshipshec fata and balochistan scholarship 2021hec scholarship for fata and balochistannew scholarships for balochistan studentsscholarship for balochistan studentsscholarship for balochistan students 2021scholarship for pakistani students 2021sindh and balochistan scholarshiptabeer scholarship balochistantabeer scholarship balochistan 2021
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی دور میں خواجہ سراؤں کے لیے شروع کیا گیا اسکول بند کر دیا

Next

فیفا کی عالمی رینکنگ؛ ارجنٹائن نے برازیل سے پہلی پوزیشن چھین لی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme