Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بل گیٹس اور گائے کے ڈکار۔۔۔

By Akhtar Rasool
جنوری 25, 2023 3 Min Read
0

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے موسمیاتی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی آسٹریلیا کی ایک ایسی اسٹارٹ اپ کمپنی کی معاونت کا اعلان کیا ہے، جو گائے کے ڈکار سے خارج ہونے والی میتھین گیس کے اخراج کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے

بل گیٹس نے اسٹارٹ اپ کمپنی ’رومین-8‘ کے ماحولیات پر اثرات کے منصوبے کے لیے بریک تھرو انرجی وینچرز کی جانب سے بارہ ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے

بریک تھرو انرجی کی بنیاد بل گیٹس نے 2015ع میں رکھی تھی

ارب پتی بل گیٹس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گوشت کی پیداوار سے ماحولیات پر پڑنے والے مضر اثرات کے حوالے سے کافی متحرک رہتے ہیں

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گائے کو سمندری گھاس کھلانے سے میتھین کے اخراج میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی رومین 8 نامی اسٹارٹ اپ کمپنی سمندری گھاس سے بنائے جانے والے ایک ایسے غذائی سپلیمنٹ پر کام کر رہا ہے، جسے سرخ سمندری گھاس سے تیار کیا گیا ہے اور یہ سپلیمنٹ ان مویشیوں کے ہاضمے کے دوران میتھین گیس بننے کے عمل کو روکنے میں معاون ہو سکتا ہے

اسٹارٹ اپ کمپنی رومین 8 کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ میسینا نے اس فنڈ کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”دنیا بھر سے موسم پر اثرات کے لیے ہمیں دنیا بھر سے فنڈز ملے جس پر ہم انتہائی مشکور ہیں“

ڈیوڈ میسینا کے مطابق ”اس وقت لائیو اسٹاک کی خوراک سے (ہاضمے کے دوران) بننے والی میتھین گیس سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ کی ضرورت تھی اور خوش قسمتی سے رومین 8 کی ٹیکنالوجی کے فوائد دنیا کے سامنے آئیں گے“

واضح رہے کہ ماحول کے لیے انتہائی مضر قرار دی جانے والی میتھین گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بعد سب سے عام گرین ہاؤس گیس ہے جو گائے، بکری اور ہرن جیسے مویشیوں کے پیٹ میں ہاضمے کے عمل کے دوران بنتی ہے اور گھاس جیسے چارے کے سخت ریشے کو توڑنے کے دوران بننے والی یہ گیس ڈکار کے ذریعے خارج ہو کر فضا میں پھیل جاتی ہے

سرمایہ کاری فرم کو ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس اور چینی کمپنی علی بابا کے شریک بانی جیک ما کی بھی سرپرستی حاصل ہے

یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ نے پالتو مویشیوں کی ڈکاروں سے میتھین گیس کے اخراج کو ماحول کے لیے خطرہ قرار دے کر اس پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی

زراعت کے شعبے سے نکلنے والی گیسوں کے اخراج کے باعث 2025 تک کسانوں کو کسی نہ کسی شکل میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی

ملک میں گرین ہاؤس گیسوں کے کل اخراج کا تقریباً نصف حصہ زراعت اور خصوصاً میتھین گیس سے نکلتا ہے

سنہ 2019ع میں فضا میں پائے جانے والی میتھین کی مقدار صنعتی دور سے پہلے کے عرصے کے مقابلے میں ڈھائی گنا ذیادہ بڑھ گئی تھی

سائنسدانوں کو اندیشہ ہے کہ میتھین گیس میں وہ تمام عوامل موجود ہوتے ہیں جو زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ کرتے ہیں

سائنسدانوں کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیول کے مقابلے میں میتھین کے ایک مالیکیول کا درجہ حرارت پر زیادہ اثر ہوتا ہے

اگر سو سال کے دورانیے کی بات کی جائے تو کاربن ڈائی آکسائیڈ میتھین کے مقابلے میں زمین کو اٹھائیس سے چونتیس گنا زیادہ گرم کر سکتی ہے۔

Tags:

Bill Gatesbill gates climate changebill gates cows burpingbill gates how to avoid a climate disasterbill gates investmentbill gates newsbill gates synthetic beefbill gates synthetic meatbill gates urges people to go veganbill gates: the 2021 60 minutes interviewburpburpsCowcow burpingcow fartscow farts and the environmentcow manurecow methanecows and methanehow many cows are theresave the planet
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اپنے شاگردوں کو گدھا گاڑی پر عملی تعلیم کے لیے پولیس اسٹیشن گھمانے والا ’پنڈ دا ماسٹر‘

Next

آرگینگ خوراک کی طرف لَوٹتا امریکہ اور اس شعبے میں بڑھتی جعل سازی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme