Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

بپی لہری کا سونا اور مائیکل جیکسن سے ملاقات

By Akhtar Rasool
فروری 18, 2022 2 Min Read
0

ممبئی – بھارتی گلوکار اور موسیقار بپی لہری بدھ کو 69 سال کی عمر میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے اور گزشتہ روز جمعرات کو ان کی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئیں

بپی لہری نے بالی وڈ کی سینکڑوں فلموں کے لیے نہ صرف گانے گائے بلکہ کئی بڑی فلمیں صرف ان کی موسیقی کے سبب فلموں کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بنیں

لیکن ان کے گانوں کے علاوہ ایک چیز اور بھی تھی، جو انہیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنائے رکھتی تھی، اور وہ تھی ان کے گلے اور ہاتھوں میں موجود سونے کے زیورات

’ہندوستان ٹائمر‘ کے مطابق اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بپی لہری نے سونے کے زیورات پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سونا ان کے لیے خوش قسمتی کی علامت ہے

بپی لہری کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے انہیں ایک سونے کی چین تحفے میں دی تھی، جس کے بعد انہیں 1975ع میں پہلی بلاک بسٹر فلم ’زخمی‘ کے لیے میوزک بنانے کا موقع ملا

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میری والدہ نے مجھے چین دی تو انہوں نے کہا تھا کہ یہ تمہارے لیے خوش قسمتی لائے گی۔‘

آنجہانی موسیقار نے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ اس واقعے کے بعد ان کے خاندان نے افراد نے انہیں تحفے میں سونے کے زیورات دینا شروع کردیے

’اس کے بعد میری اہلیہ نے 1977ع میں مجھے سونے کا لاکٹ دیا، جس کے بعد مجھے ’آپ کی خاطر‘ اور ’بمبئی سے آیا میرا دوست‘ کے لیے موسیقی بنانے کا موقع ملا۔‘

بقول بپی لہری کے ان کے پاس موجود سونے کے زیورات کا وزن اتنا زیادہ تھا کہ وہ اسے اپنے ساتھ بیرون ملک دوروں پر اٹھا کر نہیں لے جا سکتے تھے

تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے کبھی اپنے سونے کے زیورات کا وزن نہیں کیا۔‘

بھارت میں ’ڈسکو کنگ‘ کے نام سے مشہور بپی لہری کے سونے کے زیورات کا شوق آنجہانی امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو بھی ان کے قریب لے آیا تھا

کچھ سالوں پہلے ’کپل شرما شو‘ میں بپی لہری نے 1996ع میں مائیکل جیکسن سے بھارت میں ہونے والی ملاقات کا قصہ سنایا تھا

ان کا کہنا تھا کہ ’جب مائیکل جیکسن بمبئی آئے تھے، میں ایک جگہ بیٹھا تھا۔ مائیکل جیکسن آئے اور میری یہ سونے کی چین انہیں نظر آئی۔‘

بپی لہری کے مطابق مائیکل جیکسن نے سونے کی چین دیکھ کر کہا ’اوہ مائی گاڈ، فینٹاسٹک! آپ کا نام کیا ہے؟‘

انہوں نے پروگرام کے میزبان کو مائیکل جیکسن اور اپنی گفتگو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’مائیکل جیکسن نے مجھ سے پوچھا آپ کمپوزر ہیں؟ میں نے کہا جی، میں نے ڈسکو ڈانسر کمپوز کیا تھا۔ جیسے ہی میں نے ڈسکو ڈانسر کہا انہوں نے کہا مجھے آپ کا گانا جمی جمی پسند آیا ہے۔‘

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فلسطینیوں پر مظالم: اسرائیل کا اقوام متحدہ سے تعاون نہ کرنے کا اعلان

Next

کیا اسرائیلی بحریہ کے ساتھ امریکی بحری مشقوں میں پاکستان بھی شامل تھا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme