Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارتی بولر شامی اور میچ فکسنگ۔۔ اشانت شرما کیا کہتے ہیں؟

By Akhtar Rasool
فروری 14, 2023 2 Min Read
0

بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی کے تعلقات کچھ سال پہلے اپنی اہلیہ سے خراب ہوئے تو انہیں میچ فکسنگ کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا

سنہ 2018ع میں تعلقات کی خرابی کے بعد حسین جہاں نے اپنے شوہر محمد شامی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے، جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارتی فاسٹ بولر کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کیا تھا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کے بعد فاسٹ بولر محمد شامی کو کلیئر قرار دیا تھا، لیکن آج بھی یہ قصہ خبروں کی زینت بنا ہوا ہے

بھارت کے سابق فاسٹ بولر اشانت شرما نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب محمد شامی کے خلاف تحقیقات شروع ہوئیں تو ان سے بھی اس حوالے سے تفتیش کاروں نے سوالات کیے

این ڈی ٹی وی کے مطابق اشانت شرما کا کہنا ہے ’میری محمد شامی سے بات ہوئی تھی اور انہوں نے اس موضوع پر مجھ سے تفصیل سے چیزیں شیئر کی تھیں۔‘
اشانت شرما کا مزید کہنا تھا کہ ’اینٹی کرپشن یونٹ نے ہم سب سے رابطہ کیا تھا اور پوچھا تھا کہ محمد شامی میچ فکسنگ کر سکتے ہیں یا نہیں۔‘

اشانت شرما کے مطابق انہوں نے اینٹی کرپشن حکام کو بتایا ’مجھے محمد شامی کی ذاتی زندگی کے بارے میں زیادہ نہیں پتا، لیکن مجھے دو سو فی صد یقین ہے کہ وہ ایسا (میچ فکسنگ) نہیں کرسکتے اور میں انہیں اچھی طرح سے جانتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ محمد شامی 61 ٹیسٹ میچوں میں انڈیا کی نمائندگی کر چکے ہیں جن میں وہ 219 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، جبکہ 87 ون ڈے میچوں میں ان کی وکٹیں 159 ہیں

دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے 32 سالہ فاسٹ بولر 23 ٹی20 میچوں میں بھی انڈیا کی نمائندگی کرچکے ہیں جن میں ان 24 وکٹیں ہیں۔

Tags:

hasin jahan alleges match fixing by shamiIndiaindian pacer mohammad shamiMatch Fixingmatch fixing allegationmatch fixing chargemohammad shamimohammad shami match fixingmohammed shamimohammed shami india todaymohammed shami match fixingmohammed shami match fixing allegationsmohammed shami on match fixingshami match fixingshami on match fixingshami's match fixingsourav ganguly reacts on mohammed shami match fixingteam india
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ضیا محی الدین: جنہوں نے صداکاری کو فنکاری بنا دیا

Next

پاکستان میں دو قطاروں کی کہانی: اشرافیہ اور غرباء کا بڑھتا فرق اور سکڑتی مڈل کلاس

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme