Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارت میں آ کر اب اپنی بات پر شرمندگی ہونے لگی ہے، جاوید اختر

By Akhtar Rasool
فروری 26, 2023 3 Min Read
0

بھارتی نغمہ نگار و لکھاری جاوید اختر نے گزشتہ ہفتے پاکستانی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہونے والے فیض میلے میں کہی گئی اپنی بات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ پاکستان سے بھارت پہنچے تو انہیں ایسا لگا جیسے وہ تیسری جنگ جیت کر آئے ہیں، تاہم اب مجھے اپنی بات پر شرمندگی ہونے لگی ہے

واضح رہے کہ جاوید اختر 17 سے 19 فروری تک پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہونے والے آٹھویں فیض میلے میں شرکت کے لیے آئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی

جاوید اختر نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ وہ ممبئی کے رہنے والے ہیں اور انہوں نے وہاں پر حملے کو اپنی آنکھوں سے دیکھا

جاوید اختر نے پاکستان کا نام لیے بغیر فیسٹیول میں موجود تماشائیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے لوگ اب بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں اور اس بات کو ایک ہندوستانی کا شکوہ سمجھ کر برداشت کریں

انہیں لاہور میں آ کر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پاکستانی شوبز شخصیات سمیت عوام نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کلبھوشن بھی ناروے سے تو نہیں آیا تھا، تاہم دوسری جانب بھارت میں جاوید اختر کہ تعریفوں کے پل باندھ کر انہیں ’ویر‘ قرار دیا گیا

لاہور میں پاکستان مخالف بیان دینے پر حال ہی میں جاوید اختر نے ایک ایونٹ میں پہلی بار اپنا موقف دیا اور کہا کہ انہیں بھارت میں یہ احساس دلایا گیا کہ جیسے وہ تیسری عالمی جنگ جیت کر آئے ہوں

اے بی پی انڈیا آئڈیاز ایونٹ میں بات کرتے ہوئے جاوید اختر نے کہا کہ انہوں نے یہ بات پنڈال میں موجود ایک شخص کے سوال کے جواب میں کی تھی، جسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا

انہوں نے بتایا کہ ان سے عمر رسیدہ خاتون نے سوال کیا تھا کہ پاکستانی لوگ تو بھارتیوں کو اچھا سمجھتے ہیں پھر بھارتی لوگ پاکستانیوں کو غلط کیوں کہتے ہیں؟

جاوید اختر کے مطابق انہوں نے مذکورہ سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اگر کسی ہندوستانی کے دل میں پاکستانیوں سے متعلق کوئی شکوہ یا شکایت ہے تو اس پر پاکستانیوں کو بھی برا نہیں منانا چاہیے، کیوں کہ ’بھارتیوں کو شکوہ ہے کہ ممبئی حملوں کے دہشت گرد پاکستان میں گھوم رہے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ انہوں نے مذکورہ بات اچھے دل اور انتہائی ادب و احترام کے ساتھ کہی تھی، جسے پاکستانیوں نے بھی حوصلے سے سنا لیکن ان کی مذکورہ بات کو بھارت میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ انہیں بھارت میں یہ احساس دلانے کی کوشش کی گئی کہ جیسے وہ تیسری عالمی جنگ جیت کر آئے ہوں

انہوں نے اعتراف کیا کہ مذکورہ بیان پر بھارت میں ان کی حد سے زیادہ تعریفیں کیے جانے پر اب انہیں شرمندگی ہونے لگی ہے اور اسی وجہ سے اب وہ کسی ٹی وی کو انٹرویو ہی نہیں دے رہے

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ پہلے بھی 2018ع میں فیض میلے میں جا چکے ہیں اور انہوں نے مذکورہ بات کسی سازش کے تحت نہیں کی

انہوں نے کہا کہ بہت سارے پاکستانی بھارتیوں کو اچھا سمجھتے ہیں، اسی طرح ہندوستان میں بھی پاکستان کو چاہنے والے لوگ موجود ہیں اور بہت سارا عوام حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتا

جاوید اختر نے ایونٹ میں کہا کہ اگر کوئی پاکستانی فنکار بھارت آ کر یہاں کچھ کرنا چاہتا ہے تو انہیں یہاں آنے دیا جائے، کیوں کہ یہاں کی انڈسٹری بہت بڑی ہے اور اس سے بھارت سمیت ان فنکاروں کو بھی فائدہ ہوگا

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف بات کرنے پر انہیں کسی طرح کا خوف نہیں ہوا، کیوں کہ انہوں نے کوئی غلط بات نہیں کہی تھی۔

انہوں نے جواب دیا کہ جب وہ بھارت میں بیٹھ کر اتنا بول سکتے ہیں تو پاکستان میں بھی وہ بول سکتے ہیں۔

Tags:

indian poet javed akhtarjaved akhtarjaved akhtar 26/11javed akhtar faiz festivaljaved akhtar in lahorejaved akhtar in pakistanjaved akhtar interviewjaved akhtar interview in pakistanjaved akhtar latest interview in pakistanjaved akhtar mumbai attackjaved akhtar newsjaved akhtar on pakistanjaved akhtar pakistanjaved akhtar pakistan visitjaved akhtar poetryjaved akhtar shabana azmijaved akhtar speechjaved akhtar viral video
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ پر اب تک کا سب سے بہترین فیچر پیش کیے جانے کا امکان

Next

’تاج محل کو منہدم کر دیں‘ نصیر الدین شاہ کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme