Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ پر اب تک کا سب سے بہترین فیچر پیش کیے جانے کا امکان

By Akhtar Rasool
فروری 26, 2023 2 Min Read
0

اطلاعات ہیں کہ دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ جلد ہی پلیٹ فارم پر اپنا اب تک کا سب سے بہترین فیچر یعنی پیغام کو ایڈٹ کرنے کا آپشن متعارف کرائے گی

واٹس ایپ پر ایڈٹ میسیج کے فیچر کو پیش کیے جانے کی خبریں ابتدائی طور پر جون 2022ع میں آئی تھیں اور امکان تھا کہ اسے 2023 کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہو سکا

لیکن اب اس حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ واٹس ایپ کے ماہرین تاحال ایڈٹ میسیج کے فیچر پر کام کرنے میں مصروف ہیں اور آئندہ تین ماہ میں اسے آزمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق ایڈٹ میسیج کے فیچر کو پیش کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے آزمائش کے لیے پیش کردیا جائے گا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر مذکورہ فیچر کو سب سے پہلے آئی او ایس کے محدود صارفین کے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد ترتیب وار اسے اینڈرائڈ صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا

فیچر کے مطابق صارفین کے پاس پندرہ منٹ کے اندر بھیجے گئے غلط میسیج کو ایڈٹ کرنے کا آپشن موجود ہوگا، تاہم اس کے باوجود وہ غلط میسیج کو ایڈٹ نہیں کر پائیں گے

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین صرف الفاظ کو ہی ایڈٹ کر پائیں گے اور بھیجے گئے لنکس بھی تبدیل کر سکیں گے، تاہم بھیجی گئی ویڈیوز اور تصاویر سے متعلق فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا

ممکنہ طور پر ایڈٹ میسیج کے فیچر کے تحت بھیجی گئی تصاویر اور وڈیوز کو بھی سلیکٹ کرکے انہیں تبدیل یا ایڈٹ کیا جا سکے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے

اس سے فیچر سے قبل گزشتہ برس واٹس ایپ نے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو واپس لانے کا فیچر بھی پیش کیا تھا

مذکورہ فیچر کے تحت غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسیج کو اب صارفین تیس سیکنڈ کے اندر اندر اَن-ڈُو کر کے واپس لا سکتے ہیں۔

Tags:

best whatsapp featuresnew whatsapp featuresnew whatsapp useful featurestop whatsapp featuresupcoming whatsapp featuresWhatsappwhatsapp beta featuresWhatsapp Featureswhatsapp features 2022whatsapp features 2023whatsapp hidden featureswhatsapp latest featureswhatsapp new featureswhatsapp new updatewhatsapp new update featureswhatsapp tipswhatsapp tips and trickswhatsapp trickswhatsapp upcoming featureswhatsapp upcoming features 2022
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’لاپتا افراد کے معاملے‘ پر بی این پی کا پی ڈی ایم چھوڑنے کا انتباہ

Next

بھارت میں آ کر اب اپنی بات پر شرمندگی ہونے لگی ہے، جاوید اختر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme