Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت میں غریب ماہی گیر راتوں رات کروڑ پتی بن گئے

By Akhtar Rasool
ستمبر 2, 2021 2 Min Read
0

ممبئی : قسمت بھی کبھی کبھی اپنی مہربانی سے عجیب عجیب رنگ دکھاتی ہے. ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا، جہاں نایاب نسل کی مچھلی نے راتوں رات ماہی گیروں کو کروڑ پتی بنا دیا اور انہوں نے ایک رات میں سوا کروڑ روپے سے زائد کما لیے

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی میں ماہی گیری پر عائد پابندی ہٹنے کے پہلے روز ہی شکار پر جانے والے پلگھار کے مچھیرے چندرا کانت اور اس کے ساتھیوں کی قسمت چمک گئی۔ ماہی گیروں نے گہرے سمندر میں جال پھینکا تو اسے اندازہ نہیں تھا کہ یہ شکار اس کی قسمت بدل دے گا۔  جال کھینچنے پر ان کی آنکھیں حیرت سے کھلی رہ گئیں، کیوں کہ ان کا جال بیش قیمت ’سوا‘ مچھلیوں سے بھرا ہوا تھا

اتنی بڑی تعداد میں پکڑی گئیں ان بیش قیمت مچھلیوں کو دیکھ کر کشتی میں موجود لوگ خوشی سے نہال ہوگئے جبکہ انہوں نے اپنی زندگی کے ان قیمتی لمحات کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنا شروع کر دیا۔

چندرا کانت نے ساحل پر پہچنے سے قبل ہی شکار کی گئی 157 ‘سوا’ مچھلیوں کی وڈیو اپنے دوستوں کو بھیج دی جو کہ وائرل ہوگئی۔ جب وہ ساحل پر پہنچا تو خریدار یہ مچھلی خریدنے کے لیے لائن لگا کر کھڑے ہوئے تھے

ماہی گیروں نے فی مچھلی پچاسی ہزار بھارتی روپے کے حساب سے فروخت کرکے راتوں رات ایک کروڑ تینتیس لاکھ بھارتی روپے کما لیے

واضح رہے کہ ’سوا‘ مچھلی کے مہنگا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بالغ سوا کی جھلی سے سرجری کے دھاگے (ٹانکے) بنتے ہیں اور یہ دھاگے جسم کی اندرونی جراحی میں استعمال ہوتے ہیں، سوا مچھلی کی اندرونی جھلی سے بننے والے ریشے قدرتی طور پر بایو ڈگریڈیبل ہوتے ہیں اور جسم کے اندر جاکر کچھ عرصے بعد از خود گھل کر ختم ہوجاتے ہیں

جبکہ ایک اور رپورٹ کے مطابق یہ غول مچھلیاں تھیں۔ غول مچھلی کئی ممالک میں ناپید ہونے کی وجہ سے اس کی مانگ زیادہ ہے، جبکہ اس مچھلی سے دوائیں بنائی جاتی ہیں اور اس کے کچھ حصوں سے بہت ہی مہنگی اشیا بھی بنائی جاتی ہیں۔ مچھلی کی اس قسم کو "سونے کا دل رکھنے والی مچھلی” بھی کہا جاتا تھا.

Tags:

Fisherman become richIndian Fisherman
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی کی فضاؤں میں بو، آخر ماجرا کیا ہے؟

Next

چاند نواب کی مشہور ویڈیو بھی نیلامی کے لئے پیش

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme