Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت میں مذہبی آزادی ‘مزید ابتر’، امریکی کمیشن کی پابندیاں عائد کرنے کی سفارش

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2022 2 Min Read
0

مذہبی آزادی کے حوالے سے قائم امریکی کمیشن نے بھارت میں ہندو قوم پرست حکومت کے دور میں مذہبی آزادی کی صورت حال ‘مزید ابتر’ قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر مخصوص پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے

غیر ملکی خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو ‘انتہائی تشویش والے ممالک’ کی فہرست میں رکھا جائے

رپورٹ میں کہا گیا ہے اس سفارش پر نئی دہلی میں اشتعال پایا جاتا ہے اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس سے مسترد کیا جانا یقینی ہے

سفارشات پیش کرنے کے لیے مقرر امریکی پینل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں جنوبی ایشیا کے بارے میں سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور محکمہ خارجہ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے کی حمایت بھی کی ہے

یہ پینل سفارشات پیش کرنے کے لیے مقرر کیا جاتا ہے لیکن امریکی پالیسی مرتب نہیں کرتا ہے

کمیشن نے بھارت میں 2021 میں مذہبی اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں اور عیسائیوں پر ہونے والے ‘متعدد’ حملوں کی جانب اشارہ کیا جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں کے ذریعے ‘ایک ہندو ریاست کے اپنے نظریاتی مؤقف’ کو فروغ دیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہندوستان میں مذہبی آزادی کی صورت حال بہت سنگین ہوگئی ہے

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں ہجوم اور مختلف سرگرم گروہوں کی جانب سے دھمکیوں اور تشدد کی ملک گیر مہم کے لیے سزا سے استثیٰ کے کلچر، صحافیوں اور انسانی حقوق کے حامیوں کی گرفتاریوں کی جانب اشارہ کیا

گزشتہ برسوں میں بھارتی حکومت نے کمیشن کے نتائج کو ناپسندیدگی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے اس پر تعصب کا الزام لگایا تھا

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے پیش رو ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح ابھرتی ہوئی طاقت چین کے تناطر میں مشترکہ اتحادی کے طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی کوشش کی ہے

جو بائیڈن کی جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ ‘کواڈ’ کے چار فریقی سربراہی اجلاس کے موقع پر اگلے ماہ ٹوکیو میں بھارتی وزیراعطم نریندر مودی سے ملاقات کا امکان بھی ہے

امریکی کمیشن نے طالبان کی افغانستان میں فتح کے بعد افغانستان کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور نائجیریا کو دوبارہ فہرست میں شامل کرنے کی بھی سفارش کی جس سے بائیڈن انتظامیہ نے اس سے قبل مذکورہ فہرست سے نکال دیا تھا

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی مذہبی آزادی کی بلیک لسٹ میں موجود وہ ممالک جن پر پابندیاں لگ سکتی ہیں، ان میں چین، اریٹیریا، ایران، میانمار، شمالی کوریا، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں

Tags:

Human Rights ViolationIndiaUS Commission
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایران نے سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کو ‘مثبت’ قرار دے دیا

Next

سندھ میں آج سے گرمی کی لہر میں اضافے اور ہیٹ ویو کا امکان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme