Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت میں چالیس لاکھ ہلاکتوں کی رپورٹ، بھارت کا شدید احتجاج

By Akhtar Rasool
اپریل 21, 2022 2 Min Read
0

عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے چالیس لاکھ افراد ہلاک ہوئے اور حکومت کی جانب سے ہلاکتوں سے متعلق حقائق پر دانستہ طور پر پردہ ڈالا گیا۔ یہ عالمی رپورٹ بھارت کی مودی سرکار کے دعووں اور اس کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے

نیویارک ٹائمز نے پچھلے ہفتے اطلاع دی تھی کہ نئی دہلی حکومت نے اعداد وشمار کے تنازعہ کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اس مطالعے کو شائع کرنے سے روک دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ19 سے اموات کی حقیقی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے آٹھ گنا زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا یہ نتیجہ مشہور طبی جریدے لینسیٹ کے اعداد و شمار سے بھی ملتا جلتا ہے، جبکہ اسی طرح کے اعداد و شمار فروری میں جرنل سائنس میں بھی شائع کیے گئے تھے، جن کے مطابق بھارت میں کووڈ اموات کی تعداد کم از کم بھی بتیس لاکھ بنتی ہے

تاہم بھارت نے اس رپورٹ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارت صحت نے ہفتے کے آخر میں ایک بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے وبائی مرض کی ریاضیاتی ماڈلنگ ”قابل اعتراض‘‘ اور ”اعداد و شمار کے لحاظ سے غیر ثابت شدہ‘‘ ہے

اس رپورٹ پر عالمی ادارہ صحت کے سامنے کئی خدشات کا اظہار کیا گیا۔ وزارت صحت نے جسمانی درجہ حرارت اور ماہانہ اموات کے درمیان تعلق کے مفروضے کو بھی ”عجیب‘‘ قرار دیا ہے۔ بھارتی حکومت ڈبلیو ایچ او کے ساتھ متعدد ملاقاتوں میں اس حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق، ”ابھی تک ڈبلیو ایچ او نے ہمیں کوئی ایسا جواب نہیں دیا، جو ہمیں مطمئن کر سکے۔‘‘

قبل ازیں بھارتی حکومت نے طبی جریدے لینسیٹ اور جرنل سائنس کے بھی اس طریقہء کار پر سوالیہ نشان اٹھایا تھا، جس کے تحت اموات کی تعداد کا تعین کیا گیا تھا

خیال رہے کہ بھارت کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کووڈ19 سے پانچ لاکھ بیس ہزار افراد کی اموات واقع ہوئیں اور اس طرح بھارت امریکہ اور برازیل کے بعد دنیا میں کووڈ ہلاکتوں کے حساب سے تیسرے نمبر پر آتا ہے

بھارتی حکومت کے ناقدین کے مطابق نئی دہلی حکومت نے کووڈ اموات کو چھپانے کی کوشش کی تھی تاکہ نریندر مودی کی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپا سکے۔ ناقدین کے مطابق بھارت نہیں چاہتا کہ اس کے ناقص ہیلتھ سسٹم پر سوالات اٹھائے جائیں اور دنیا میں خود کو سب سے بڑی جمہوریت قرار دینے والے اس ملک کی بدنامی ہو

یاد رہے کہ نریندر مودی کووڈ کے خلاف مہم کو اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنے پر بھی تنقید کی زد میں رہے ہیں.

Tags:

Covid19 DeathIndiaUNO Report
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تلخ سیاسی ماحول میں یکجہتی… برے میں کچھ اچھا بھی ہے

Next

سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے، حیران کن ایجادات اور تحقیقات

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme