Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارت: ہندو موٹیویشنل اسپیکر خاتون نے اسلام قبول کرلیا

By Akhtar Rasool
اپریل 27, 2022 2 Min Read
0

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معروف ہندو موٹیویشنل اسپیکر سبری مالا جیا کانتھن نے قرآن پاک کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا اور مذہب اسلام میں داخل ہونے کے بعد عمرے کی سعادت بھی حاصل کرلی

بھارتی اخبار ’ڈیلی سیاست‘ کے مطابق سبری مالا جیا کانتھن نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے

واضح رہے کہ سبری مالا جیا کانتھن اپنی تقریروں میں ہمیشہ ہندو مذہب اور رسم و رواج کی پرچار کرتی رہی ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی قرآن پاک کی تلاوت اور ترجمہ پڑھنا شروع کیا تھا

قرآن پاک کا مطالعہ مکمل کرنے اور اسے سمجھنے کے بعد خاتون نے اسلام قبول کیا اور انہوں نے مذہب اسلام کو عظیم مذہب اور مقدس کتاب کو نجات کی کتاب بھی قرار دیا

دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد اپنا نام فاطمہ سبری مالا رکھنے والی موٹیویشنل اسپیکر کی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی وڈیو بھی انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مقدس مقامات کی زیارت کے دوران اپنی مادری زبان میں اسلام قبول کرنے کا اعتراف بھی کرتی دکھائی دیں

بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک اور تفصیلی ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’’میں نے خود سے سوال کیا کہ میں مسلمانوں سے اتنی دشمنی کیوں کرتی ہوں اور اس طرح میں نے غیر جانبدار ذہن کے ساتھ قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا‘‘

وڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے اس طرح حقیقت کی سمجھ آئی اور اب میں اسلام سے بہت زیادہ پیار کرتی ہوں‘‘

فاطمہ سبریمالا نے کہا کہ مسلمان ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے. انہوں نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سب کو قرآن کا تعارف کروائیں

انہوں نے کہا ”آپ کے ہاتھ میں ایک حیرت انگیز کتاب ہے۔ یہ گھر میں کیوں چھپی ہوئی ہے؟ دنیا کو اسے پڑھنا چاہیے‘‘

فاطمہ سبری مالا ہندو خاندان میں پیدا ہوئیں اور ان کے شوہر اور بیٹا بھی ہندو مذہب کے پیروکار ہیں

انہیں خواتین اور نئی ماؤں کے حوالے سے جدوجہد کرنے کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے، انہوں نے تامل ناڈو میں عورتوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے ’ویمنز لبریشن پارٹی‘ (ڈبلیو ایل پی) نامی تنظیم کی بنیاد بھی رکھی ہے

فاطمہ سبری مالا بھارت بھر میں یکساں تعلیم نصاب رائج کرنے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مہم چلانے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے لڑکیوں کے تحفظ پر ایک کتاب بھی لکھی ہے، جسے انہوں نے تامل ناڈو کے اسکولوں میں پڑھنے والی بچیوں میں مفت تقسیم بھی کیا

فاطمہ سبری مالا نے تامل ناڈو کی 6 لاکھ سے زائد لڑکیوں اور بچیوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں تحفظ اور شعور سے متعلق لیکچر بھی دیے جب کہ وہ متعدد ٹی وی چینلز کے پروگرامات میں بطور ماڈریٹرز اور مہمان بھی شریک ہو چکی ہیں

فاطمہ سبری مالا 2 ہزار سے زائد پلیٹ فارمز پر موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں اور وہ نہ صرف بھارت بلکہ بیرون ملک کے پلیٹ فارمز پر بھی خطاب کرتی ہیں۔

Tags:

Convert IslamHindu Motivational SpeakerIndiaIndian Muslims
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی یونیورسٹی بلاسٹ: مجید برگیڈ اور خودکش حملہ آور خاتون کون ہیں؟

Next

بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف کے ماتحت وزیر، حلف اٹھا لیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme