Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بینائی سے محروم افراد کے لیے پاکستانی طالبعلم کے بنائے گئے سمارٹ جوتے

By Akhtar Rasool
اکتوبر 18, 2021 2 Min Read
0

سوات : خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والے دسویں جماعت کے سترہ سالہ طالب علم وصی اللہ نے بینائی سے محروم افراد کے لیے ’سمارٹ جوتے‘ تیار کیے ہیں

یہ سمارٹ جوتے نابینا افراد کو ایک سو بیس  سینٹی میٹر کے دائرے میں آنے والی رکاوٹ سے آگاہ کر دیتے ہیں اور اس مقصد کے لیے جوتوں سے آواز آتی ہے یا ان میں تھرتھراہٹ (وائبریشن) پیدا ہوتی ہے

وصی اللہ کا کہنا ہے کہ وہ بیٹری سے چلنے والے ٹوٹے ہوئے کھلونوں کی مرمت کر کے ایجادات کی دنیا میں داخل ہوئے

ان کے ایک استاد نے ان کے تکنیکی رجحان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طالب علم اپنے اسکول کی لیبارٹری میں بھی کئی آلات تیار کر چکے ہیں

اپنی ایجاد کے بارے میں وصی اللہ نے بتایا کہ سمارٹ شوز سے بینائی سے محروم افراد کو چلنے کے لیے چھڑی یا گائیڈ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ان جوتوں میں آواز سننے والے انتہائی طاقتور سینسر اور آرڈوینو بورڈ لگائے گئے ہیں، جو چلنے کے دوران نابینا افراد کو محفوظ رکھتے ہیں اور انہیں آنے والی رکاوٹ کا پیشگی علم ہو جاتا ہے

وصی اللہ کا کہنا تھا کہ سمارٹ جوتوں کے ایک جوڑے کی قیمت ساڑھے چار ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ ان کے لیے باضابطہ طور پر جوتے بازار میں فروخت کے لیے لانا ممکن نہیں تھا، کیونکہ ان کے لیے کالج کی تعلیم کی رقم کا انتظام بھی مشکل ہو رہا ہے

اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ ساجد شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے نے وصی اللہ کے کام کو سراہا ہے اور منصوبے کے فروغ کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی

ساجد شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے ڈپارٹمنٹ میں ایسے سائنس دانوں کا الگ وِنگ ہے، جنہیں مختلف شعبوں میں مہارت حاصل ہے۔ یہ لوگ انفرادی سطح پر ایجادات کا جائزہ لیتے ہیں

انہوں نے کہا کہ ہمارے سائنس دانوں کی طرف سے جائزے کے بعد ہمارا ادارہ وصی اللہ کے ایجاد کردہ سمارٹ جوتوں کے منصوبے کو آگے بڑھائے گا تاکہ اسے تجارتی مقاصد کے لیے کام میں لایا جائے

وصی اللہ کے فزکس کے استاد محمد فاروق انہیں اپنا سب سے لائق طالب علم قرار دیتے ہیں جو لیکچر کے دوران مشکل سوال کرتے ہیں

فزکس ٹیچر محمد فاروق کا کہنا ہے کہ وصی اللہ میرے ساتھ لیبارٹری میں مختلف منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ اگر انہیں مناسب تربیت اور موقع مل جائے تو ان کے اندر بڑا سائنس دان بن کر سامنے آنے کی صلاحیت موجود ہے

دوسری جانب سوات کے سماجی کارکن میاں سید کے مطابق انہوں نے سمارٹ جوتوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا ہے اور چھوٹی موٹی تبدیلیاں کر کے ان جوتوں کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے، تا کہ انہیں باضابطہ طور پر بازار میں متعارف کروایا جا سکے.

Tags:

PakistanShoes For BlindsSwat
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کارساز واقعہ اور علی محمد بلوچ

Next

کڑوی مسکراہٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme