Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’بیوٹی اینڈ دا بِیسٹ‘ سے ’بیوٹی اینڈ دا بَلا‘ تک: کلاسیکی کہانی کی مسلم ثقافتی تناظر سے ہم آہنگ پیشکش

By Akhtar Rasool
نومبر 25, 2023 2 Min Read
0

بین الاقوامی انسانی امداد کی تنظیم ’پینی اپیل‘ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال برطانیہ میں ثقافتی رنگوں سے بھرپور ڈراما پیش کرے گی، جو اسلامی اور جنوبی ایشیائی کہانی پر مبنی ہے

عرب نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں قائم تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بیوٹی اینڈ دا بَلا‘ کے عنوان سے ڈزنی کے کلاسک ’بیوٹی اینڈ دا بیسٹ‘ کو ایک منفرد انداز سے اسلامی ثقافتی ٹچ دیا گیا ہے اور میوزک اور کامیڈی شامل کر کے پیش کیا جائے گا

بیان کے مطابق ”اس خوبصورت کہانی میں ایشیائی اور اسلامی حوالے شامل کر کے مختلف رنگ و نسل کی آڈینس کے لیے پیش کیا جائے گا“

اس کہانی کے ذریعے نوجوان لڑکی عائشہ کو آڈینس کے سامنے متعارف کرایا جائے گا۔ اس ڈرامے کا سیٹ دیہاتی پس منظر میں ہے، تاہم اس کو جدید معاشرے سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جہاں روایات کو ساتھ لے کر مل کر رہنا ہے

پینی اپیل نے کہا ہے ”یہ دل کو چھو لینے والی کہانی مسلم دنیا کی ثقافتی باریکیوں کو خوبصورتی کے ساتھ مربوط کرتی ہے، جس سے روایات اور ترقی کا ایک قسم کا امتزاج پیدا ہوتا ہے“

کہانی ایک نوجوان شہزادے ’بَلا‘ کے گرد گھومتی ہے، جو لالچ کا شکار ہو کر ایک شیطانی جادوگر کے چنگل میں پھنس کر ایک خوفناک مخلوق میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
شیطانی چکر سے نکلنے اور اپنی انسانی شکل کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے بلا محبت اور مہربانی کے حقیقی معنی کو سیکھنے کی جستجو کا آغاز کرتا ہے

اس دوران عائشہ ہمت کے ساتھ اس کے جادوئی قلعے میں داخل ہوتی ہے۔ عائشہ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ بظاہر خوفناک نظر آنے والے اس شخص کے پیچھے دراصل ایک خوبصورت انسان ہے

اس شو کے آرگنائزر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کہانی کا مرکزی کردار گلوسگو سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت اداکارہ ایمان اختر ادا کر رہی ہیں

رواں سال اس کہانی کو پاکستانی نژاد اداکار اور لکھاری عبداللہ افضل پیش کر رہے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بی بی سی کے ’سٹیزن خان‘ اور ڈزنی کے مشہور کردار سنڈریلا کو ’سنڈر عالیہ‘ کے طور پر پیش کر چکے ہیں

پینی اپیل نے کہا ہے کہ ’بیوٹی اینڈ دا بلا‘ صرف ایک تفریحی شو نہیں بلکہ یہ دنیا پر ایک مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

Tags:

alice through the looking glassbeauty and the beastbest of halloween with talk to the entitiesbut when he saw the picturefirst time watching the prince of egyptgood videos sharing the gospelhalloween special with talk to the entitieshow to share the gospelis aladdin in the middle easttalk to the entitiestalk to the entities facilitatorstalk to the entities shannon oharathe lion kingthe prince of egypt movie reactionthe prince of egypt reaction
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

چین میں پراسرار قسم کی سانس کی بیماری میں اضافہ، کیا نئی وبا سر اٹھا رہی ہے؟

Next

کوئنزلینڈ میں چوہوں نے تباہی مچا دی، گاڑیوں سمیت ہر چیز کھانے لگے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme