Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بی بی سی کے چیئرمین کا استعفیٰ۔۔ مستعفی ہونے کی وجہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 2, 2023 2 Min Read
0

معروف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے چئیرمین رچرڈ شارپ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایک آزاد رپورٹ سے ظاہر ہوا تھا کہ انہوں نے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کے دور میں ملازمت حاصل کر نے کے سلسلے میں شفافیت کے دو ضابطوں کی خلاف ورزی کی اور اپنے ’کانفلکٹ آف انٹرسٹ‘ یا اپنے ممکنہ مفاد کو ظاہر نہیں کیا تھا

ایک تو یہ کہ انہوں نے اپنے عہدے کے لیے درخواست دینے سے پہلے اُس وقت کے وزیراعظم بورس جانسن کو آگاہ کر دیا کہ وہ ایسا کرنے جا رہے ہیں، جب کہ اس ملازمت کا حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم جانسن کو ہی کرنا تھا

دوسرے انہوں نے بورس جانسن اور برطانیہ کے سینئر ترین سول سرونٹ اور لکھ پتی کے درمیان میٹنگ کا اہتمام کیا، جو مالی معاملات میں وزیرِ اعظم کی مدد کرنے کا خواہشمند تھا۔ اس بارے میں شارپ کا کہنا ہے ”ایسا حادثاتی طور پر ہوا اور اس میرا کوئی مفاد نہیں تھا“

اب رچرڈ شارپ کا کہنا ہے کہ وہ بی بی سی کے مفاد میں استعفیٰ دے رہے ہیں

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ان کا استعفیٰ ایسے وقت آیا ہے، جب کہ گزشتہ ماہ برطانیہ میں اسپورٹس کے معروف میزبان، گیری لائنکرکے ساتھ غیر جانبداری کا ایک تنازعہ شہ سرخیوں کا موضوع بنا ہوا ہے اور سیاسی سطح پر بی بی سی کی اس بارے میں چھان بین ہو رہی ہے

رچرڈ شارپ نے کہا ہے کہ وہ جون کے آخر تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے تاکہ حکومت ان کا کوئی متبادل تلاش کر لے

رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ جانسن کے ڈاؤننگ اسٹریٹ دفتر سے رچرڈ شارپ کو اس عہدے کے لیے سب سے مضبوط امیدوار بتایا گیا, جس کے لیے تیئیس لوگوں نے درخواستیں دی تھیں

رچرڈ شارپ کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کے مالی معاملات میں ملوث نہیں تھے اور یہ کہ انہوں نے 2020ع کے اواخر میں صرف کینیڈا کی معروف کاروباری شخصیت، سام بلائتھ سے اُس وقت کے وزیرِاعظم (بورس جانسن) کا تعارف کروایا تھا

اینڈریو ہیپنسٹال، جنہوں نے یہ انکوائری کروائی، کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اُس وقت کے وزیرِاعظم بورس جانسن کے ذاتی مالی امور میں رچرڈ شارپ کا کوئی اور عمل دخل نہیں تھا، سوائے اس کے کہ انہوں نے کسی سے ان کا تعارف کروانے کی کوشش کی

واضح رہے کہ رپورٹ کے مطابق رچرڈ شارپ نے مبینہ طور پر بورس جانسن کو دس لاکھ ڈالر کا قرضہ حاصل کرنے میں مدد دی تھی۔

Tags:

bbc chairmanbbc chairman appointmentbbc chairman reportbbc chairman resignsbbc chairman richard sharpbbc chairman tory donorChairmanchairman of bbcchairman of britainchairman richard sharpchairman sharpmake way for the queens guardnew bbc chairmannew bbc chairman richard sharpnew bbc chairman tory donorresignationresignation letterrichard sharp bbc chairmanrichard sharp resignationrichard sharp resignation speechtory chairman
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وائٹ ہاؤس میں عید ملن پارٹی، مسلمان میئر کو شرکت سے روک دیا گیا

Next

مصنوعی ذہانت کی مدد سے سائنسدانوں کی نیندیں اڑا دینے والے زہریلے مالیکیولز کی ایجاد کا انکشاف!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme