Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ترکی میں کرنسی کی قدر میں گراوٹ ’بستر کے نیچے‘ پہنچ گئی

By Akhtar Rasool
فروری 17, 2022 2 Min Read
0

انقره – ترکی میں افراط زر میں اضافے اور کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو بچت کی نیت سے ’بستر کے نیچے‘ رکھے سونے کو سرمایہ کاری کے لیے باہر نکالنے پر قائل کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے

واضح رہے کہ پاکستان کی طرح ترکی میں بھی سونے کو مشکل وقت کے لیے سنبھال کر رکھا جاتا ہے اور اس بارے میں کہاوت ہے کہ ’سونے کو بستر کے نیچے رکھو۔‘

ترک کرنسی لیرا کی قدر تقریباً پچاس فیصد گر گئی ہے اور اس ’مشکل کی گھڑی‘ میں حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بستر کے نیچے رکھا سونا باہر نکالیں اور بینکوں میں جمع کرائیں

تاہم سونا نکلوالنے کی حکومتی خواہش پر ترک عوام خوش نہیں دکھائی دیتے

چین کی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق ترکی میں صراف کے طور پر کام کرنے والے اسماعیل یوکسیک کا کہنا ہے کہ ’ترک لوگ سونے کو اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔ انہیں سونے کی گرمائش اچھی لگتی ہے۔‘

اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’ترکی میں ثقافتی طور پر مرد اور خواتین دونوں سونے کے زیورات پہننا پسند کرتے ہیں۔ لیکن ترکی میں زیادہ تر سونا بچت کے تناظر میں استعمال ہوتا ہے جسے ہم بستر کے نیچے کہتے ہیں۔‘

اسماعیل نے یہ بھی بتایا کہ ’ترکوں میں پیسوں کے بعد سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوسری جنس اس وقت سونا ہی ہے۔‘

سونے کو بچت کے طور پر سنبھال کر رکھنے کی عادت پر بات کرتے ہوئے اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’لوگ سونا بچا کر رکھتے ہیں جسے ہم ترکی زبان میں بستر کے نیچے کہتے ہیں جس کا مقصد قیمتوں کے اوپر نیچے ہونے سے تحفظ حاصل کرنا ہوتا ہے۔ اس طرح انہیں اپنی بچت کی حیثیت کا اندازہ ہوتا ہے اور سونے کی قیمت شاذ و نادر ہی گرتی ہے۔‘

یاد رہے کہ اس سال کے آغاز میں ترکی میں افراط زر کی شرح میں پے پناہ اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ 48.7 کی سطح پر پہنچ گئی تھی

ترکی کی حکومت نے ہنگامی اقتصادی اقدامات لے کر ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے

ایسے ہی ایک اقدام میں اشیائے خورد و نوش پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی شرح آٹھ فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی، لیکن تاحال ترکی کی معاشی مشکلات برقرار ہیں.

Tags:

DollarLiraTurkish Currency
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کائنات میں سب سے بڑی کہکشاں دریافت

Next

ایڈز: ایچ آئی وی سے دنیا کی پہلی خاتون کی ’صحتیابی‘، مگر اس طریقہ علاج پر خدشات کیا ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme